{AF}
حکومت آزاد کشمیر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے آزاد خطے کو بھی سی پیک کا حصہ بنوائے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے آزاد خطے کو بھی سی پیک کا حصہ بنوائے ،سی پیک منصوبے کو مظفرآباد سے لنک کرتے ہوئے پونچھ اور میرپور ڈویژن کو بھی شامل کیا جائے تا کہ یہ علاقے بھی ترقی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ ہو تب ہی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انفرادی طور پر یہ اقدام کرنے کے بجائے یہ اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے جب آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور حکومت اس میں شامل ہوں اس کے بغیر اس کے وہ اثرات مرتب نہیں ہو ں گے جو مطلوب ہیں ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو سی پیک کے حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے مظفرآباد کو لنک کرتے ہوئے گزرنے والی روڈ محفوظ بھی ہے آسان اور مسافت بھی کم ہے ،حکومت آزاد کشمیر اگر یہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وسائل بھی میسر آئیں گے اور ملازمتوں کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ،سی پیک منصوبے میں آزاد کشمیر کو شامل کیا جائے ۔