عبدالرشید ترابی نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کر دیا

{AF}logo-shabab-e-miliعبدالرشید ترابی نے  آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کر دیا{/AF}

راولپنڈی( پ ر) عبدالرشید ترابی نے مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین میں نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے جماعت اسلامی یوتھ ونگ (جے آئی یوتھ)کے قیام کا اعلان کر دیا،امجد یعقوب ایڈووکیٹ کو صدر نامز د کر دیا گیا،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں طویل غور وخوض کے بعد نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے جے آئی یوتھ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،نوجوان کسی بھی تحریک کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں اور دنیا میں جہاں بھی انقلاب برپا ہوا یا آزادی کی تحریک کامیاب ہوئی اس میں نوجوانوں ہی نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا،پاکستان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر میں چلنے والا انتفاضہ نوجوان ہی آگے بڑھ کر اپنا کردارادا کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانون کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچانے ان کو قرآن وسنت کی تعلیمات اپنانے کی ترغیب دی جائے گی ،نوجوانوں کو سیرت و کردار کے ہتھیار سے لیس کر کے آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کے لیے تیار کیا جائے گا اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے،معاشرے میں برائی کے خاتمے اور نیکیوں کو عام کرنے کے لیے نوجوان اٹھ کھڑے ہوں تو مثالی معاشرہ بن سکتا ہے میرٹ کا قتل عام روکنے حق دار کو حق پہنچانے کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر