{AF}
سیز فائر لائن پر مسلسل فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ نریند رمودی کے جارخانہ عزائم کا اظہار ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن پر مسلسل فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ نریند رمودی کے جارخانہ عزائم کا اظہار ہے ،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں سیاسی دائروں سے بالا تر ہو کر منظم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کے حوالے کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اس فیصلہ کن مرحلے پر جماعت کی ذمہ داریوں میں اور اضافہ ہو گیا ہے امراء اضلاع اور الخدمت کے ذمہ داران فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں نقصانات کے تخمینے لگائیں اور متاثرین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت امراء اضلاع اور اراکین شوریٰ نے خطاب کیا،شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ممبران پارلیمنٹ برطانیہ کے کونسلرز اور کمیونٹی کی سطح پر کشمیر کے حوالے سے بھرپور پروگرامات ہوئے وہاں کے ذرائع ابلاغ اور اہل دانش کو بھی اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا برطانیہ اور یورپ میں کشمیر کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر افضل قادری سمیت ان کی پوری ٹیم فعال کردار ادا کررہی ہے ،مشکلات کے باوجود دعوت کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذ پر حکومت پاکستان کو بہترین ہوم ورک کے ساتھ اہم اہداف طے کرنے چاہیے کشمیر کی موجودہ صورت حال کا تقاضا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور طور پر رائے عامہ منظم کی جائے سیز فائر لائن پر مسلسل فائرنگ اور کشمیرمیں مظالم میں اضافہ نریندر مودی کے جائرانہ عزائم کا اظہار ہے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں سیاسی دائروں سے بالا تر ہو کر منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ فعال اور متحرک جماعت اسلامی ہی تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کرسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے متاثرہ خاندانوں تک ریلیف کی رسائی کا اہتمام بھی وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکن پوری یکسوئی کے ساتھ اﷲ کے دین کی دعوت عوام تک پہنچائیں ان کو اپنی صفوں میں شامل کریں اور تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں ۔