{AF}
عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی جانب قدم بڑھائے، عبدالرشید ترابی{/AF}
لوٹن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے بلکہ وہ بات چیت کے عمل کو تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی جانب قدم بڑھائے،قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہیں،ممنوعہ ہتھیاروں سے نوجوانوں کو شہیداور زخمی کیا جا رہا ہے کھیتوں اور کھیلانیوں کو جلایا جا یا رہا ہے املاک تباہ کی جا رہی ہیں پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے انسانی حقوق کا کوئی ادارہ یا فرد مقبوضہ کشمیر نہیں جا سکتا انسانی آزادیاں سلب ہیں ،مساجد کی بے حرمتی ہورہی ہے مسلمانوں کو عید اور جمعہ کی نماز تک ادا کی اجازت نہیں ہے بچوں بوڑھوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان حالات میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظالم رکوانے اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ممبران پارلیمنٹ اور کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ کے کندھوں پر یہ تاریخی بوجھ ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک برطانیہ کے کندھوں پر یہ بوجھ رہے گا ،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خود برطانیہ اس کا فریق اور گواہ ہے 1947ء میں 65ہزار مسلح حریت پسند مجاہدین نے عالمی برادری کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے اور خود بھارت نے عالمی برادری ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد پاس کروا کر یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گا ،ہندوستان اپنے اس عہد سے منخرف ہوچکا ہے اور طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھنا چاہتا ہے اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے بات چیت میں سنجیدہ نہیں ہے اس لیے برطانیہ سمیت عالمی برادری اور ممبران پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے منقسم خاندان جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں وہ اپنے بھائیوں پر ہونے والے مظالم برداشت نہیں کریں گے 5لاکھ سے زائد کشمیر کے سابق فوجی اور حریت پسند عوام اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سیز فائر لائن روند سکتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے اور اس ایٹمی جنگ سے پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا اس خطرے سے بچنے کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کروا کر بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ۔