{AF}
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مظفرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جو خوش آئند ہے ،مشتاق احمد ایڈووکیٹ{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے نائب امیر سابق وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مظفرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جو خوش آئند ہے ،کشمیری پاکستان کی بقاء اور اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں گلگت بلتستان بھی ریاست جموں وکشمیر کی ایک اکائی ہے اقوا م متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کاحتمی فیصلہ ابھی کشمیریوں نے کرناہے جس میں گلگت بلتستان کے عوام بھی شامل ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی نئی لہر پھوٹ پڑی ہے نئے انداز سے انتفاضہ جاری ہے وزیر اعلیٰ نے اس مسئلے پر یکجہتی کااظہارکیا ہے جو خوش آئند ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں یہ وقت کی ضرورت تھی اس سے مقبوضہ کشمیر میں مثبت پیغام جائے گا ،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اورسیاسی حقوق فراہم کرے اور آزاد کشمیر طرز کا ایسا سیٹ اپ دے جس میں یہاں کی حکومت بااختیار ہوریاست جموں وکشمیرکی 2آزاد اکائیاں تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہیں اور ہمیں حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کرناچاہیے اور ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے پاکستان کونقصان ہو ،پاکستان سے خیر خواہی رکھنے والے ایسے بیانات سے اجتناب کریں ۔