{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری اور وزیر بحالیات فاروق سکندر کے درمیان اہم ملاقات{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری اور وزیر بحالیات فاروق سکندر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مہاجرین کے مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیر بحالیات فاروق سکندر نے کہا کہ وہ مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،اس موقع پر قائمقام امیر نورالباری نے ان کو بتایا کہ سابقہ دورمیں بڑے پیمانے پر جعلی سبجیکٹ سٹرٹیفکیٹ اور جعلی سکیمیں جاری ہوئی ہیں ان کی تحقیقات کی جائے اور مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،نورالباری نے کہا کہ سابقہ ادوار میں مہاجرین کے ساتھ نا انصافیاں کی گئیں ہیں ان کے نام پر جعلی سکیمیں بناکر پیسے ہڑپ کیے گئے اورا لیکشن جیتنے کے لیے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔