{AF}
ہندوستان کشمیریوں کو طاقت کی بنیادپر غلام نہیں رکھ سکتا،نورالباری{/AF}
سید صلاح الدین بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے کے لیے بھارت نے فوجی مداخلت کی تھی،مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قابض فوج کو نکالنے کے لیے پاکستان کشمیریوں کی مدد کرے لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل ہونا ابھی باقی ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین ،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن صہیب الدین کاکا خیل،جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبدالرحمان عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائے امریکہ نے نائن الیوان کے بعد سلامتی کونسل میں امن کے حوالے سے ایسی قراردادیں پاس کی ہیں جن کو نظیر بنا کر پاکستان بھی سلامتی کونسل میں قرارداد لاسکتا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بڑی جنگ کا خطرہ ہے جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا چونکہ بھارت کشمیریوں کو ان پیدائشی اور بنیادی حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے الٹا حق مانگنے پر ان کا قتل عام کررہا ہے اس قتل عام کو روکنے اور مزید امن کو تباہ کرنے اور جنگ کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھائے تا کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحد ہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں ایک اینچ زمین بھی جہاد کے بغیر آزاد نہیں ہوئی تو کشمیر جہاد کے بغیر کیسے آزاد ہو سکتا ہے ،عزوہ ہند کے بارے میں مشہور واقعات موجود ہیں انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری 8لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن فوج کو فوج ہی بے دخل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے الگ کرکے بنگلہ دیش بنانے میں بھارت نے فوجی مداخلت کی تھی اگر بھارت فوجی مداخلت نہ کرتا تو بنگلہ دیش پاکستان سے الگ نہ ہوتا ،مقبوضہ کشمیر سے قابض فوج کو بے دخل کرنے کے لیے اسی سطح کی طاقت کی ضرورت ہے ابھی کشمیری پتھروں اور ڈنڈوں سے مقابلہ کررہے ہیں یا پھر بھارتی فوج سے اسلحہ چھین کر مقابلہ کررہے ہیں ان حالات میں پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کی مدد کرے تا کہ وہ قابض فوج کو کشمیر سے نکال سکے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے 114سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،غذائی اجناس سمیت ادویات نا پید ہو چکی ہیں بھارت ہماری فصلوں کو آگ لگا رہا ہے اور فروٹ جو ہمارا سب سے بڑا معاشی حب ہے اس کو تباہ کررہا ہے تا کہ کشمیریوں کو زیر کیا جا سکے لیکن کشمیری پر عزم ہیں اور وہ آزادی کی منزل کو حاصل کر کے رہیں گے ۔