{AF}
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے ،سمعیہ راحیل قاضی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی راہنما و سابق ایم این اے سمعیہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے ،عالمی برادری اپنے دھرے معیار کو تر ک کر کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر بارے ای میل اور نو منتخب سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے کشمیریوں کے ساتھ ان کے پیدائشی حق فراہم کر نے کا وعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا جائے ہندوستان کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہا ہے ریاست جموں وکشمیر کو عملاً ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیاہے حریت قائدین کو نظر بند اور جیلوں میں قید کررکھا ہے نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سپورٹ جاری رکھے گی ۔