{AF}
برہان وانی کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہندوستان کے دہشت گردی کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے ،نورالباری{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہندوستان کے دہشت گردی کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیں گے ،وحد ت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے ،ہم نے ہندوستان کے مظالم اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں کشمیری ہر قربانی دینے کے لیے تیارہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد میں منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اقوا م متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کی اصل روح ہے جسے پاکستان سمیت عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے ،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے جس سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کو اگر حق خودارادیت کا موقع مل سکتاہے تو کشمیریوں کو ان کا حق کیوں نہیں مل سکتا ،انہوں نے کہاکہ یہ دوطرفہ نہیں یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ایک کروڑ 60لاکھ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے دریں اثناء تقریب کے اختتام پر اقوام متحدہ کے دفتر جا کر یاداشت پیش کی جس میں قائمقام امیر جماعت اسلامی نورالباری، وزیر اطلاعات مشتاق مہناس،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار،پیپلزپارٹی کے جاوید شوکت میر،مسلم کانفرنس کے ثاقب مجید موجود تھے ،دریں اثناء جماعت اسلامی کی کال پر آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ہندوستان کے مظالم اور عالمی برادری سے توجہ کی اپیل کی گئی باغ میں احتجاجی مظاہرے سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکا خیل ،راجہ آفتاب انجمن تاجران باغ کے صدرحافظ طارق،کوٹلی میں حبیب الرحمان آفاقی،مظفرآباد میں شیخ عقیل الرحمان،میرپور میں مولاناعتیق الرحمان،انجینئر نعمان اکرم اور دیگر نے قیادت کی ۔