{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی دھیر کوٹ کے راہنما اورالخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کا نماز جنازہ آج دھیرکوٹ ان کے آبائی گاؤں چمیاٹی میں ادا کیا جائے گا،ان کی وفات پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی،سابق امیر سردار اعجازافضل خان،قائمقام امیر نورالباری،نائب امراء شیخ عقیل الرحمان،ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر خالد محمود،راجہ جہانگیر،مشتاق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد ندیم نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے یہاں کے عوام کی بے پنا ہ خدمت کی ہے انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی دریں اثناء خرم فاروق کی نماز جنازہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکز دارالسلام بستی میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی سمیت دیگرسیاسی اور سماجی راہنماؤں نے شرکت کی ۔