{AF}
آج پوری دنیا میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایاجائے گا ،عبد ا لرشید ترابی {/AF}
برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر آل پارٹیزکشمیر رابطہ کونسل کے چیئرمین اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبد ا لرشید ترابی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایاجائے گا ،لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخی مظاہرہ کیا جائے گا کشمیری جوق در جوق اس میں شریک ہوں،دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں،برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ سے رابطہ کر کے کشمیر پر حق خودارادیت کے حصول کی قرارداد منظور کرواوئی جائے جس طرح برطانیہ کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کے لیے قرارداد منظور کی ہے اسی طرح کشمیر کے لیے بھی منظور کروائی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر مفتی احمد قادری،فہیم کیانی سمیت دیگر قائدین موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اس روز پوری دنیا میں یو م سیاہ منایا جاتا اور اس دن بھارتی ہائی کمیش لند ن کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کی جائے گا بھارت نے کشمیر پر فوج کشی کر کے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے 1947 میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل جاتا تو لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام نہ ہوتا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ ہوتا اور گذشتہ چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں مسلسل کرفیو کے اندر انتہائی سنگین صورت حال سے دو چار ہیں اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کشمیر ، پاکستانی کمیونٹی اور آزادی پسند عوام کو بھر پور شرکت کرنی چاہے۔ عبد ا لرشید ترابی جو کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر مفتی فضل احمد قادری کی دعوت پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے برطانیہ آئے ہیں انہون نے کہ کہ کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ میں تمام نمایاں کشمیری جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو گذشتہ تیس سال سے سفارتی محاذ پر مسلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے کشمیریوں کے اند ر اتحاد اور یکجہتی اور اعتماد کی فضا کو برقرار رکھا ہوا ہے ایسی مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہے اس سے کشمیر کاز و فائدہ ہے ۔ مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے برطانیہ کے مختلف شہروں سے کوچوں کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے برطانوی پارلیمنٹرین کو بھی دعوت دی ہے کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی مظاہرے میں بھر پور شرکت کر کے مظلوم اور محکوم کشمیر عوام کو یہ پیغام دیا جائے گاکہ دنیا بھر کے آزادی پسند عوام ان کے ساتھ ہیں۔ عبد الرشید ترابی نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے برطانیہ کے دورے کے دوران نیشنل کونسلر کنوشن کے برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مسلہ کشمیر ممبران پارلیمنٹ اور اور ہاؤس آف لارڈ کے ممران نے گہرہ تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کو امن کا راستہ اختیار کرنا چاہے مسلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دینی چاہے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدوں پر عمل درآمد کرے اور جنگ کی دھمکیاں دینے کی بجائے مذاکرات کی طرف پیش رفت کرے۔ پریس کانفرنس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اوردیگر اہنماؤں نے بھی خطاب کی ہے