{AF}
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے، رفعت عزیز {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی مرکزی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم پر کیوں خاموش ہیں ،بیس کیمپ کی حکومت کے تاسیسی کردار کو بحال کیا جائے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اورکشمیر کی آزادی ہمارا ہدف آزاد کشمیر میں خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں اور مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں کو مظالم سے آزاد کرانے کے لیے بھی حکمت عملی تشکیل دی جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس حوالے سے اپنا بھرپور رکردار ادا کرے گی۔