{AF}
بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے بھارت جس راستے پر گامزن ہیں اس سے تباہی اور بادی کے سوا مودی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عبدالرشید ترابی{/AF}
لندن ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے بھارت جس راستے پر گامزن ہیں اس سے تباہی اور بادی کے سوا مودی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،بھارت غلط فہمی میں نہ رہے 1971ء کے حالات نہیں ہیں اب اگر جنگ ہوئی تو روایتی ہتھیار استعمال نہیں ہوں گے،کشمیرکا مسئلہ ایک زندہ حقیقت ہے دنیا اس کو تسلیم کرتی ہے بھارت بھی تسلیم کرے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 27اکتوبر کو بھرپور انداز سے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے لندن میں مظاہرہ کیا جائے گا،کشمیری سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس مظاہرے میں شریک ہوں،مودی کو پہلے بھی بے نقاب کیا تھا اور اب بھی پوری دنیا میں اس کے مظالم کوبے نقاب کیا جائے گا،مودی دنیامیں جہاں بھی جائے گاکشمیری اس کو پیچھا کریں گے،کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کے اندر ایک نئی لہر پھونک دی ہے اور ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیاہے،بھارت مقبوضہ کشمیرسے اپنی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہاہے ،پاک فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے،بھارت اپنے قائدین کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے،یہ حق اقوام متحدہ نے تسلیم کیاہوا ہے،کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے اگر عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گی تو کشمیرمیں ایک ایسی جنگ شروع ہوگی جو پوری دنیا کو مثاثر کرے گی،عالمی گیر جنگ سے قبل بھارت اور عالمی برادری اپنی اپنی ذمہ داریاں اداع کریں،انھوں نے کہاکہ 27اکتوبر کو تاریخی مظاہرہ ہوگا،بھارت کو ہر محاذپر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیاہوا ہے مظالم کی انتہا کررہاہے اورکسی بھی انسانی حقوق کے ادارے یا ریلیف ادارے کو کشمیرجانے کی اجازت نہیں ہے ،انھوں نے کہاکہ OICکے رکن ممالک کشمیر میں فیکٹ فائنڈ نگ مشن بھجیں اگر بھار ت جانے کی اجازت نہ دے تو تمام اسلامی ممالک بھارت کا سیاسی ،معاشی ،سفارتی اوراخلاقی بائیکاٹ کا اعلان کریں،انھوں نے کہاکہ یورپی مالک بالخصوص برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکرداادا کرے۔