تمام بین الااقوامی قوانین اورمعاہدوں کے مطابق کشمیر کسی طور بھی ہندوستان کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطہ ہے،مشترکہ اعلامیہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتمام بین الااقوامی قوانین اورمعاہدوں کے مطابق کشمیر کسی طور بھی ہندوستان کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطہ ہے،مشترکہ اعلامیہ{/AF}

تمام بین الااقوامی قوانین اورمعاہدوں کے مطابق کشمیر کسی طور بھی ہندوستان کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطہ ہے،مشترکہ اعلامیہ

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں،راجہ فاروق حیدر. ہندوستان مظالم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے،عبدالرشید ترابی. کشمیری متحدہو کر اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں ،سردار عتیق.  آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اسلام آباد یا مظفرآباد میں سفارتکاروں کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں،چوہدری عبدالمجید.

 آل پارٹیز کانفرنس سے جنرل انور،جسٹس ر عبدالمجید ملک،چوہدری یاسین،مولانا سعید یوسف،خواجہ فاروق،غلام محمد صفی،میر طاہر مسعود،مشتاق ایڈووکیٹ،محمود ساغر،یوسف نسیم ،رفعت عزیز،حامد میرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اسلام آباد( پ ر) کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گئیں کشمیری ضرور آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے،شہداء کی لواحقین کی کفالت کے لیے شہداء فنڈز قائم کریں گے تاکہ ان کی کفالت کی جائے،بیرون ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وفود بھیجے جائیں گے ایسے لوگوں کو بھیجیں گے جو مسئلہ کشمیر سے آگاہی رکھتے ہوں24اکتوبر کو آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر بڑا دن منایا جائے گا تا کہ لوگوں کو اپنی آزادی کا احساس ہو 27اکتوبر کو بھی بھارتی قبضے کے لیے یوم سیاہ منایا جائے گا اور بھارتی قبضے کے خلاف بڑی ریلی نکالی جائے گی،انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں وہ تسلسل نہیں رہا جس کا ہمیں نقصان ہوا اب وقت آگیا ہے کہ اب ہم ایک بار پھر سب متفق ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں اس موقع پر تقریب کے میزبان عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت مظالم کی تمام حدین عبور کر چکا ہے لیکن کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نئے انداز سے کشمیر میں تحریک اٹھی ہے اور بھارت کو پریشان کر دیا ہے برہان وانی کی شہادت نے آزاد کشمیر پاکستان اور عالمی سطح پر اپنے اثرات مرتب کیے ہیں ،اس موقع پر سردار عتیق نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جنرل انور نے کہا کہ حکومت پاکستان بھرپور اندار سے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرے،میان نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھرپور نمائندگی کی ہے،سابق وزیرعظم آزاد کشمیرچوھدری عبدالمجید نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر مظفرآباد اسلام آباد میں عالمی سفارتکاروں کو بلا کر مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں ،پاکستان کا میڈیا اور عالمی میڈیا کو اس طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے ،جسٹس مجید ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر حکومت پاکستان ذمہ دار افراد کو بھیجے،اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے مولانا سعید یوسف نے کہا کہ کشمیرکو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مشترکہ اعلامیہ اسلام آباد( پ ر) کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی میزبانی میں آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،سابق وزراء اعظم چوہدری عبدالمجید،سردار عتیق احمد خان،جنرل (ر) انور،جسٹس مجید ملک،مولانا سعید یوسف،مشتا ق ایڈووکیٹ،غلام محمد صفی،چوہدری یاسین،خواجہ فاروق،سردار اعجاز افضل خان،محمود ساغر،یوسف نسیم ،میر طاہر مسعودسمیت آزاد کشمیر کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے،کانفرنس میں مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری ہوا جس میں لکھا گیا ہے کہیہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کرنے پر سلام پیش کرتا ہے۔یہ اجلاس ریاست جموں وکشمیر میں جاری تحریک کو کشمیری عوام کی اپنی تحریک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹرکے مطابق تسلیم شدہ حق خودارادیت کی تحریک قرار دیتا ہے۔یہ اجلاس ہندوستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں کشمیر کو اپنا حصہ قرار دینے کے خلاف حقائق و قانون دعوے کی مذمت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی (سلامتی کونسل کی قرار داد وں جو ہندوستان و پاکستان نے مشترکہ طور پر رضامندی سے منظور کروائیں) ، تمام بین الااقوامی قوانین اورمعاہدوں کے مطابق کشمیر کسی طور بھی ہندوستان کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطہ ہے۔7 لاکھ ہندوستانی قابض افواج (جن کو آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کے تحت قانون سے مکمل استثناء حاصل ہے ) کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں 1989 ء سے آج تک ایک لاکھ سے زیادہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور 8 ؍جولائی 2016 ء سے 116 معصوم پرامن احتجاج کرنے والوں کو شہید اور 14 ہزار کو شدید زخمی کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو مارنے، اندھا کرنے اور معذور کرنے کیلئے پیلٹ گن اور دیگر ہتھیاروں کے استعمال کی پرزور مذمت کرتا ہے۔یہ اجلاس ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کرنے جس سے تمام آبادی محصور ہو چکی ہے اور خوراک و ادویات کی قلت ہو چکی ہے ، کی پرزور مذمت کرتا ہے۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر اظہار خیال کی پابندی،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین، سیاسی کارکنوں ، نوجوانوں کی گرفتاریوں، انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر پر پابندی ، اخباری نمائندگان اور فوٹوگرافرز کو حراساں کرنے ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔ہندوستان کی طرف سے حالیہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کو علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ سمجھتا ہے اور ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی ، اوڑی حملہ اور سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامہ رچا رہا ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔یہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کوکشمیریوں کی بھرپور ترجمانی اور پاکستان کے بنیادی موقف کے مطابق قرار دیتا ہے جس میں انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت ، ان کی موجودہ جدوجہد اور کشمیر میں موجودہ صورتحال پر عالمی توجہ مبذول کروائی۔وزیراعظم پاکستان کی طرف سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں وفود بھیجنے اور متعلقہ اداروں کو کشمیر کی صورتحال پر خطوط تحریر کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کی طرف سے تمام پارلیمانی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلاناخوش آئندہ ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد کرنا ، مشترکہ قراردادپارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے منظورکرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ، بالخصوص امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سینیٹر سراج الحق شکریے کے مستحق ہیں جنہوں نے برھان مظفر وانی کی شہادت کے فوری بعد جولائی 2016ء میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کروایا۔یہ اجلاس اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔یہ اجلاس سیکرٹری جنرل OIC اور رابطہ گروپ برائے کشمیر کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔یہ اجلاس ایمنٹسی انٹرنیشنل ، ایشیاء واچ ، بین الاقوامی میڈیا بشمول ’’الجزیرہ‘‘ ،پاکستانی میڈیاکی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہندوستانی دانشوروں اور سکالرز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کرتا، مقبوضہ کشمیر میں اپنا ناجائز تسلط ختم کرتے ہوئے ایسا ماحول پیدا کرے جس سے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد ہوسکے۔اپنی ہٹ دھرمی ختم کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن جیسے کہ اقوام متحدہ کے کمشنربرائے انسانی حقوق نے تجویز کیا ہے کو مقبوضہ کشمیر آنے کی اجازت دے۔میڈیا پر جبر ختم کرے اور انگریزی روزنامہ ’’کشمیر ریڈر‘‘ کی اشاعت پر سے پابندی اٹھائی جائے۔تمام سیاسی قائدین اور کارکنان کو جو PSA کے تحت گرفتار یا نظربند ہیں بشمول انسانی حقوق کے ممتاز کارکن خرم پرویز کو رہا کیا جائے۔ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے انسانیت کے خلاف جرائم پر کارروائی کی جائے۔ہندوستانی حکومت پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی قبضہ ختم کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور تمام عالمی قوانین کی پابندی کرے۔اس خطہ میں امن اور استحکام کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کمیشن بھیجے جو انسانی حقو ق کی پامالیوں کا نوٹس لے نیز اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کمشنر رائے شماری کا تقرر کرے جو فوجی انخلاء سمیت دیگر اقدامات کا اہتمام کرے ہندوستانی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر آنے کی اجازت دے۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیر تک رسائی دلائی جائے۔قائد حریت جناب سید علی گیلانی جناب میرواعظ عمر فاروق،جناب محمد یاسین ملک،جناب شبیر شاہ جو مسلسل زیر حراست ہیں جن کی زندگیوں کو بھارتی استعمار سے شدید خطرہ ہے کی زندگیوں کے تحفظ اور رہائی کو یقینی بنایا جائے اجلاس نے حریت قائدین با الخصوص یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیاکانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدو جہد میں ان کی ہرممکنہ طریقے سے مدد اور حمایت کی جائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر