گلگت بلتستان اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے ، اس حوالے سے یہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiگلگت بلتستان اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے ، اس حوالے سے یہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے ، اس حوالے سے یہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم آئینی طو رپر مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے ، عالمی برادری اس کا نوٹس لے ، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے کوشاں ہے ۔جماعت اسلامی کا ایک نمائندہ وفد جس میں سابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ ، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ، نظام الدین سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان بھی شامل تھے نے عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی ، اس موقع پر وفد نے امیر جماعت کو گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل بھی بتائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا اور اپنے خطے کو آزاد کروایا ۔ یہ حساس خطہ ہے اس پر دشمنوں کی نظر ہے ، اس خطے میں امن پاکستان کی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے اس کے تین زون بنائے جائیں یہاں کے عوام اس اقتصادی راہداری سے استفادہ حاصل کر سکیں ، دور دراز علاقے ہونے کی وجہ سے یہاں کے مسائل ہیں تا کہ وہ حل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اس خطے میں امید کی کرن ہیں ، جماعت اسلامی نے یہاں فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو نافذ ہوئے ایک سو دن سے زیادہ ہو چکے ہیں ، نریندر مودی اور اس کی قابض افواج مظالم کی انتہا کر رہی ہیں ہم سب کو مل کر ان کی اخلاقی ، سیاسی مدد کرنی ہوگی اور یہاں کشمیریوں کا سفیر بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر