نریندر مودی مظالم کے سمند ر میں ڈوب جائے گا،سراج الحق

{AF}siraj ul haqنریندر مودی مظالم کے سمند ر میں ڈوب جائے گا،سراج الحق{/AF}

نریندر مودی مظالم کے سمند ر میں ڈوب جائے گا،سراج الحق

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ،لیاقت بلوچ

کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح ہمارا مشن ہے،عبدالرشید ترابی

کشمیر بازور شمشیر آزادہو گا،سید صلاح الدین

اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد سید علی گیلانی واحد لیڈر ہیں جو نظریہ پاکستان کے جھنڈے کو تھامے ہوئے ہیں،حکومت پاکستان آزاد کشمیر پر کشمیرکونسل کی شکل میں بادشاہت ختم کرے اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے وافر فنڈز فراہم کرے کشمیریوں پر اعتماد کیا جائے کشمیری قیادت کو اسلام آباد کے چکر نہ لگوائے جائیں،جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے عالم کفر مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہے امت مسلمہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے،5لاکھ سے زائد کشمیری آزادی کے لیے قربان ہو چکے ہیں کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان کے 43ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم اس اجتماع کے بعد نئے عزم اور جوش کے ساتھ اٹھیں دعوت کو عام کریں،یہ عظیم مشن ہے اس مشن کے لیے اﷲ تعالیٰ نے انبیاؑ کو اس کام کے لیے معبوث کیا یہ عظیم مشن ہے اس مشن کے لیے اﷲ تعالیٰ نے آپ کو پسند کیا ہے آپ متحد اور متفق ہو کر اس دعوت کو عام کریں اور فرقوں میں تقسیم نہ ہوں دین کو غالب کرنے کی دعوت دینے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں اور وہ آپ ہیں جماعت اسلامی پوری امت کی ترجمان ہے جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر سطح پر حق کے لیے اور حق کے غلبے کے لیے پھانسیوں کو خوشی سے چوما جماعت اسلامی کے لوگ حکومتوں میں بھی رہے ہیں لیکن ان کے دامن صاف ہیں جماعت اسلامی نے ہر محاذ پر اہم کردار ادا کیا ہے جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا نظام لانے کی جدوجہد کررہی ہے ہم نے جس نصب العین کا انتخاب کیا ہے وہ عظیم نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین اور کارکنا ن نبی مہربان ؐ کے سچے عاشق بنیں،سراج الحق نے کہا کہ ہمارا سفر رسول اﷲ ؐ سے محبت کا سفر ہے رسول اﷲ سے محبت کرنے والے لوگوں کو اﷲ نے نا قابل تسخیر قوت بنایا جماعت اسلامی ایک کردار کا نام ہے لوگوں سے محبت کا نام ہے مظلوموں کی دادرسی کرنے والوں کا نام ہے کریا کریا دین کی دعوت پہنچانے والوں کانام ہے اگر ہم اپنی ذمہ داریاں ٹھیک ادا کریں تو حقیقی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ آج کے مادہ پرستی کے دور میں اسلام کی دعوت کو لے کر چلنا اگر چہ مشکل ضرور ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے اس پر چلنا ہے اور یہ فیصلہ ہم نے شعوری طور پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر زمانے میں حق پر چلنے والوں کے لیے مشکلات آئی ہیں اور انہوں نے ان مشکلات اور آزمائش کو برداشت کر کے دین کی دعوت کو عام کیا ہے،انہوں نے اراکین جنرل کونسل سے عہد لیا کہ وہ آج کے بعد نماز باجماعت،تلاوت قرآن،دس گھروں تک روزانہ جماعت کی دعوت ،باہم اتحادو اتفاق اور نبی ؐ سے محبت کریں گے،انہوں نے کہا کہ ایک وقت ضرور آئے گا کہ اس ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب برپا ہو گا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں کا حق ہے کہ ان کو آزادی دی جائے ،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ سوا کروڑ لوگوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر جو بھارت کے تسلط میں ہے آزاد کشمیر گلگت بلتستان ،لداخ اور جموں یہ ریاست کی اکائیاں ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے کہ کشمیریوں کو بطور فریق تسلیم کیا جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں نریندر مودی مظالم جس ڈگر پر چل پڑھا ہے اس سمندر میں وہ خود ڈوب جائے گا ،ہم پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض قراردادوں اور چند تقرریوں سے حل نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے ٹھوس پالیسی اور لائحہ عمل اختیارکرناہو گا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے میں اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر ہے اور شہداء کی وارث ہے کشمیر کی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ ادریس نے کہا کہ عوام الناس اور جماعت اسلامی کے کارکنان صحابہ کرام کی زندگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے اسوہ کو مشعل راہ بنائیں انہوں نے کس طریقے سے مشکلات برداشت کیں اور دین ہم تک پہنچایا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بزور شمشیر ہی حل ہو گا نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کر دی ہے لیکن کشمیری عوام آزادی کے لیے پر عزم ہیں اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا کہ سید علی گیلانی اور پوری کشمیری قوم آزادی اور پاکستان کے جھنڈے لے کر میدان میں نکلی ہے نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مظالم ڈھا رہا ہے اور پیلٹ گنوں سے کشمیری نوجوانوں کو شہید او ر معذور کررہا ہے لیکن کشمیری مظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ان کی آزادی کے لیے آزاد کشمیر پاکستان ٹھوس اقدامات کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر