{AF}
نریندر مودی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے دنیا کا ہر استعماری ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے کشمیر ی آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے دنیا کا ہر استعماری ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے کشمیر ی آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ،8اکتوبر کا قیامت خیز زلزلہ کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں ،جماعت اسلامی کے کارکن اس اجتماع سے نئی طاقت اور نیا عزم لے کر میدان عمل میں اترین اسلامی تحریک کو کامیابی سے کوئی دورنہیں کر سکتا،عالمی استعمار اسلامی تحریکوں کو ہدف بنا کر حملہ آور ہے حق اور باطل کا معرکہ فائنل مراحل میں داخل ہو چکا ہے اسلامی تحریکوں نے آگے بڑھنے کے لیے راستے بنانے ہیں آزاد خطے میں بھی اسلامی تحریک پیش رفت کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 43ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اجتماع میں آزادکشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے اراکین کا خیرمقدم کرتا ہوں ،بالخصوص بزرگ اراکین جو سفر کی مشکلات برداشت کر کے اس اجتماع میں تشریف لائے ،عبدالرشید ترابی نے نئے بننے والے اراکین جنرل کونسل کا بھی خیر مقد م کیا بالخصوص چلاس سے معروف عالم دین جو جماعت اسلامی کے رکن بنے ان کو خوش آمدید کہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پوری دنیا میں حق اور باطل کامعرکہ درپیش ہے مصر ،بنگلہ دیش،کشمیر،فلسطین،افغانستان،شام،عراق سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ہمیں ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے کیونکہ وہ بھی ہمارے جسم کا حصہ ہیں امت مسلمہ کا تصور اجاگر کرنا ہے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ اسلامی تحریکوں کو تنہا کر کے ٹارگٹ کیا جائے اور ان کا نام ونشان مٹایا جائے چونکہ وہ متبادل اسلامی نظام کی بات کرتی ہیں جو مغرب کو قبول نہیں ہے ،مغرب کا دیا ہوا نظام فیل ہو چکا ہے ،بانی جماعت اسلامی سید مودودی ؒ نے بشارتیں دیں تھیں کمیونزم اور سوشل ازم انجام کو پہنچ جائے گا اور وہ انجام کو پہنچ چکا ہے اب دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اور اسلامی تحریکیں پیش کررہی ہیں ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے مشاورت کے ساتھ سیاسی حکمت عملی بنائی اور اس میں جماعت اسلامی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور نظام کی اصلاح کے عظیم الشان مقاصد کے ساتھ حکمت عملی ترتیب دی اور ان ہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کو اپنے ہدف کے مطابق اسمبلی میں نمائندگی ملی ہے جس سے تحریک آزادی کشمیر کی تقویت اور نظام کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرے گی ،اسمبلی کے پہلے اجلاس سے لے کر اب تک حوصلہ افزا اقدامات کیے گئے ہیں حکومت اور راجہ فاروق حیدر کو جو ایجنڈا جماعت نے دیا ہے اس پر عمل در آمد کی کوشش کی گئی ہے جو حوصلہ افزا ہے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جو دعوت کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ان سے بھرپور استفاد ہ کرنا ہے اور اپنے قدم آگے بڑھانے ہیں اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب ایڈجسٹمنٹ کی طرف جائیں گے تو جہاں فوائد ہوتے ہیں وہاں اس کے نقصانات بھی ہوتے ہیں اب یہ ہماری صلاحیت ہے کہ ہم امکانات سے کیسے فائدہ اٹھائیں اور نقصانات کو کیسے کم سے کم کریں ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر حزب المجاہدین کے نوخیز کمانڈر برہان مظفر وانی شہید نے ایک ارتعاش پیدا کردی ہے جس کے اثرات آزاد کشمیر پاکستان اور بیرون ممالک پر بھی پڑے ہیں برہان کی قربانی کے نتیجے میں میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران برہان مظفر کو قومی ہیرو قرار دیا اور تحریک کی پشتیبانی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہداء کی وارث ہے اس تحریک کو آزادی کی منزل تک پہنچانے کے لیے ہم جان مال اور وقت لگائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی نے نا مساعد حالات میں کام کیا ہے فرقہ واریت کو کم کر کے دعوت کے امکانات پیدا کیے ہیں اسی طرح مہاجرین پاکستان میں بھی کام میں پیش رفت ہوئی ہے نورالباری اور راجہ فاضل نے کام کو منظم کیا ہے انہوں نے کہا کہ 20لاکھ مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں وہ کشمیر کے سفیر بن جائیں تو مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اجاگر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن نیا جذبہ اور طاقت لے کر میدان میں اتریں مستقبل اسلامی تحریک کا ہے ۔