نریندر مودی بھارتی عوام کو خوش کرنے کے لیے نہتے اور معصوم کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندر مودی بھارتی عوام کو خوش کرنے کے لیے نہتے اور معصوم کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارتی عوام کو خوش کرنے کے لیے نہتے اور معصوم کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے ،پاکستان اور آزاد کشمیر پر سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ کر کے دنیا کو بیوقوف بنا رہا ہے کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں نریندر مودی اور اس کی قابض افواج کو جلد یا با دیر اپنا بوریا بسترگول کرنا ہو گا ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے سیز فائر لائن کے ملحقہ متاثرین کی امداد کے لیے حکمت عملی ترتیب دی ہے جماعت اسلامی اور حکومت مل کر ان علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گی ،الخدمت فاؤنڈیشن سمیت جماعت کے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے مل کر حکمت عملی ترتیب دیں تا کہ متاثرین کی مدد ہو سکے آزاد کشمیر کے بہادر عوام مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ،مشتا ق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،محمود الحسن چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا 43واں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس اس موقع پر ہو رہا ہے کہ نریندر مودی جارحیت کا منصوبہ بنا چکا ہے جماعت اسلامی دشمن کے مقابلے کے لیے بھرپور طور پر تیار ہے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع کرے گی ،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی یوپی اور پنجاب میں انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس جس میں سابقہ کاموں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تا کہ اپنے اہداف حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کا ماحول پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنے مظالم کو چھپانے کی سازش کررہا ہے کشمیری دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس،پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن اور سیکورٹی کونسل کا اجلاس کر کے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ 13اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر