{AF}
اسلامی نظام کے قیام اور کشمیرکی آزادی جیسے عظیم مقاصد کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنا جہاد جاری رکھے گی، عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی نظام کے قیام اور کشمیرکی آزادی جیسے عظیم مقاصد کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنا جہاد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی نے اسمبلی میں رول عہدے بانٹنے کے لیے نہیں عظیم مقاصد کی تکمیل کے لیے حاصل کیاہے،نریندر مودی کشمیرپر ظلم اور جبر کے ذریعے قابض نہیں رہ سکتے کشمیریوں نے آزادی کے حصول کافیصلہ کیاہے تو اس پر وہ کار بند ہیں آزادی سے کم کوئی حل کشمیری قبول نہیں کریں گے،بھارت جنگ کی پوزیشن میں نہیں سیز فائر لائن پر چھڑچھاڑ کر عالمی توجہ کشمیر میں اپنے مظالم سے ہٹانا چاہتاہے،جنگ مسلط کی تو نہ صرف کشمیرآزاد ہوگا بلکہ ہندوستان کے اندر کئی اورریاستیں بھی آزاد ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کی طرف سے اپنے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر نورالباری ،غلام محمد صفی،خالد عمران خالد،راجہ ظہیر،فہیم اکرم،راجہ بشیر عثمانی زبیر صفدر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے کے تمام ادارے تباہ کردیے گئے تھے،میرٹ کی پائمالی اور کرپشن فیشن بن چکا تھا تھانے اور کچہریاں ان انصاف کے گہوارے بنے کی بجائے خوف کے نشان بنے ہوئے تھے ،پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں نذر آتش کرنے پر مجبور تھے،ان حالات سے نوجوان مایوس ہوچکے تھے ،جماعت اسلامی نے ریاست کے نوجوانوں کی مایوسی اور ظلم اورکرپشن کے کلچر کو ختم کرنے کشمیرکی آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے ایک رول متعین کیاہے،نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی اپنی پارلیمانی نمائندگی کو بروء کار لاکراپناکردار ادا کرے گی،موجودہ سیٹ اپ میں اسمبلی کے پہلے اجلاس سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ احسن ہیں ،جماعت اسلامی حکومت کو درست سمیت رہنمائی فراہم کر ے گی میرٹ کی بالادستی ،عد ل انصاف کاقیام اسلامی معاشرے کی تشکیل ہمارے اہداف ہیں،جماعت اسلامی اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،جماعت اسلامی کی قیادت اپنی صلاحتیوں کو بروکار لائے گی اور کوشش کرے گی کہ ریاستی ادارروں میں اصلاح احوال ہوسکے،اور آزاد خطہ تحریک آزاد ی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بن سکے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جو بھی ہم سے ہوسکاکریں گے،جماعت اسلامی شہداء کی وارٹ ہے اور شہداء کے مشن کی تکمیل تک جہاد جاری رکھے گی،انھوں نے کہاکہ مشاورت سے ایک بڑی کال دی جائے گی جس سے مسئلہ کشمیراجاگرہوگا بھارت کے مظالم بے نقاب ہوں گے،انھوں نے کہاکہ 27اکتوبر کو برطانیہ میں بڑا مظاہرہ کریں گے۔