مودی نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرکے عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بولاہے، شمشیرخان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمودی نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرکے عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بولاہے، شمشیرخان{/AF}

کوٹلی ( پ ر)جزب المجاہدین آزاد جموں وکشمیر کے سپریم کمانڈر شمشیرخان نے کہاہے کہ مودی نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرکے عسکری تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بولاہے،جزب المجاہدین ہندوستان اورا س کے حکمرانوں کو بتائے گی کہ سرجیکل سڑائیک کیا ہوتی ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوان سروں سے کفن باندھ لیں بھارت کو سبق سیکھانا ہے،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے حزب المجاہدین آز ادجموں کشمیروگلگت بلتستان کے ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کمانڈر شمشیر خان نے کہاکہ کشمیرکی آزادی تک حزب المجاہدین اور آزاد کشمیرکے نوجوان لڑیں گے،کشمیری نوجوان خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک لڑیں گے،انھوں نے کہاکہ بھارتی افواج سیز فائر لائن پر فائرنگ کرکے موت کو دعوت دے رہی ہے کشمیری نوجوان موت سے پیار کرتے ہیں ،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لوگوں نے جہاد کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے آزاد کروایا ہے اب تو پاکستان ایٹمی ملک ہے ہندوستان کو سمجھنا چاہیے کہ اب اس کا نام ونشان مٹ جائے گا،انھوں نے کہاکہ بھارت کو کشمیرسے فوجی انخلاء رکرنا پڑے گا ورانہ کشمیربھارتی افواج کا قبرستان بنے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر