امت کا نوجوان عالمی استعمار کا ہدف ہے نوجوان اپنے سیرت و کردار اور تعلیم سے لیس ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامت کا نوجوان عالمی استعمار کا ہدف ہے نوجوان اپنے سیرت و کردار اور تعلیم سے لیس ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے،  عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ +سدھن گلی (پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت کا نوجوان عالمی استعمار کا ہدف ہے نوجوان اپنے سیرت و کردار اور تعلیم سے لیس ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے، نوجوانوں نے ہمیشہ تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، برہان مظفر وانی شہید ایک تازہ کردار ہے۔نوجوان کشمیر فلسطین سمیت دنیا کے ہر کونے میں اپنا کردار اداکر رہے ہیں آزاد کشمیر کے نوجوان بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔ کھیل صحت سرگرمی ہے ، اس کو جاری رہنا چاہیے لیکن کھیلوں میں مشغول ہو کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھولنا نہیں چاہیے ۔ جس طرح آپ نے مقابلہ کیا اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے اندر دشمن کے ساتھ معرکہ درپیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار آصف مرحوم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سردار آصف نقی ، سردار عاشق سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اپنانے اور اسلامی ہیروز کے نقش قدم پر چلنے کی دعوت دیتی ہے ، ہمارے ہیروز وہ ہیں جنہوں نے اسلام اور آزادی کے لیے اپنی جانیں اﷲ کے سپرد کی ہیں ، آپ نوجوان بھی ان ہی ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کے نفاذ اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ دنیا میں جہاں بھی انقلاب برپا ہوا ہے یا آزادی کی تحریک کامیاب ہوئی ہے اس میں ہر اول دستہ نوجوان ہی رہا ہے۔ آج پھر اسی طرح کا معرکہ درپیش ہے ، کشمیر کے اندر آزادی کا معرکہ اور آزاد خطے میں مغربی تہذیبی یلغار کے خلاف معرکہ اور اسی طرح اسلامی روایات اپنانے کا معرکہ درپیش ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر