عبدالروف صابر کی سیاسی اور دینی خدمات اہل کشمیراور اہل پاکستان یاد رکھیں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعبدالروف صابر کی سیاسی اور دینی خدمات اہل کشمیراور اہل پاکستان یاد رکھیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ،پلندری ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سماجی اور کاروباری شخیصت سابق امیدوار قانون ساز سمبلی سردار عبدالروف صابر کی رحلت پوری خطے کے عوام کے لیے باعث صدمہ ہے،عبدالروف صابر کی سیاسی اور دینی خدمات اہل کشمیراور اہل پاکستان یاد رکھیں گے،عوام کی خدمت اور دینی اداروں کا قیام اور اسلامی نظام کاقیام ان کا مشن تھا جماعت اسلامی ان کے مشن کو جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہارانھوں نے غائبانہ نمازجنازہ کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء عبدالرشید ترابی نے ان کے بیٹے سردار سعود سے تعزیت کی اور بعض ازاں پلندری میں ان کے گھر جاکر ان کے بھائیوں عبدالقیوم فاروقی عبدالشکور صدیقی سے اظہار تعزیت کیا،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عبدالروف صابر سے ان کا تعلق چالیس برسوں پر محیط ہے،وہ کھرے اور صاف گوانسان تھے ،امانت اور دیانت میں اپنی مثال آپ تھے،غریبوں اور بے سہارلوگوں کی دل کھول کر مدد کرتے تھے،اسلام کے ابلاغ کے لیے ہمیشہ فکرمند رہتے تھے دین کی دعوت کو عام کرنے کے لیے لاتعداد مساجدا ور مدارس قائم کیے اوران کی کفالت اور سرپرستی کی،ان کی زندگی بھی قابل رشک تھی اور ان کی موت بھی قابل رشک ہے اﷲ نے حرم کے قریب ہی موت دی اور ادھر ہی دفن ہوئے ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ موت سے قبل موت کی تیاری کرنا ہم سب کے لیے ضروری ہے موت کا مزا ہر فرد نے چکھنا ہے،اس وادی میں ہر صورت جانا ہے مگر اصل یہ ہے کہ کون ہے جو اﷲ کو رضی کرگیا جو اپنے اﷲ کو رضی کرگیا وہ کامیاب ہے،کامیابی مال ودولت جاوجلال میں نہیں ہے کامیابی یہ ہے کہ اﷲ رضی ہوا کہ نہیں اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے کہ نہیں،جن لوگوں نے اپنی خوشی اﷲ کی مرضی کی تابعے کرلی وہ کامیاب ہیں جو اپنے نفس کی مرضی پر چلے وہ مشکل میں ہیں،اﷲ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا سب سے بڑاجہاد ہے اس کے لیے مال اور وقت لگا نا اﷲ کو رضی کرنے کے حامل ہے،اپنی جان مال اوروقت اﷲ کی رضا کے لیے قربان کریں گے تو اﷲ رضی ہوگااور دنیاو رآخرت میں کامیابی ملے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر