نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک زبان اور یکجان ہو نا پڑھے گا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک زبان اور یکجان ہو نا پڑھے گا، عبدالرشید ترابی{/AF}

بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک زبان اور یکجان ہو نا پڑھے گا،8لاکھ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے،تمام اسلامی ممالک بھارت کے ساتھ اخلاقی سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کریں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے بھارت کی معیشت کا 70فیصد انحصار اسلامی ممالک پر ہے اسلامی ممالک بھارت کی مین پاور کو واپس کر دیں تو بھارت کی معیشت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ 7بھمبر کی طرف سے عید ملن اور استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف،امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حق اور باطل کا عالمگیر معرکہ ساری دنیا میں برپا ہے حق کی علمبردار اسلامی تحریکیں طاغوتی نظام کو چیلنج کرتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہیں دنیا کے سارے نظام فیل ہو چکے ہیں ،سرمایہ دارانہ نظام،سوشل ازم کا خاتمہ ہو چکا ہے دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اسلام کے علاوہ وہ متبادل نظام کسی کے پاس نہیں ہے عالم کفر اسلام کے اس عادلانہ نظام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکیں پیش قدمی کررہی ہیں عوام الناس بڑی تعداد میں اسلامی تحریکوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں بنگلہ دیش میں 45سال بعد بھارت کی ایماء پر حسینہ واجد اسلامی تحریک کے قائدین کو محض سیاسی مخالفت اور پاکستان کا ساتھ دینے کی بنیاد پر پھانسیاں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ قربانیوں کا یہ سلسلہ حضرت ابراہیم ؑ سے آج تک جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا ،حضرت ابراہیم ؑ نے اﷲ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی،اﷲ کے لیے وقت کے حکمرانوں کو چیلنج کیا ،مہاجرت کی زندگی کو اختیار کیا وقت کے بادشا نے آپ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا حضرت ابرہیم ؑ کو آگ کے الاؤ میں پھینکا گیا ،قربانیوں کا یہ سلسلہ مصر میں کشمیر میں فلسطین میں شام سمیت دیگر ممالک میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہ اﷲ کی سنت ہے کہ قربانیوں کے بعد آسانیاں آتی ہیں اسلام غالب آئے گا با قی سارے نظا م مٹ جائیں گے وہ مٹنے کے لیے ہی ہیں اﷲ کے اس نظام اور دعوت کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں لوگوں کو دین پر کھڑا کریں ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے سیاسی فیصلہ کیا اور پارلیمانی نمائندگی حاصل کی ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر سے ظلم وستم میرٹ کی پامالی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم ہو میرٹ کی بالادستی ہو مظلوم کی دادرسی ہو حق دار کو حق اس کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے ،سابقہ حکومت میں ریاست کے تمام ادارے تباہ کیے پبلک سروس کمیشن جیسے ادارے کو بھی تباہ کر دیا گیا جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ حکومتی اخراجات کم بدنام سیکرٹریز،آفیسران جنہوں نے کرپشن کی ان کا احتساب ہو ،PSCکی تشکیل نو ہو تا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر