بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے،شعیب نذیر

{AF}logo-jamiatبھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے،شعیب نذیر {/AF}

مظفرآباد( پ ر) بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے،پاکستان کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے جمعیت نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں طلبہ علم اور کردار کے ہتھیار سے لیس ہو کر طاغوت کا مقابلہ کریں ان خیالات کااظہار جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکرٹری جنرل شعیب نذیر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مغربی تہذیبی یلغار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے نوجوانوں کی کردار سازی میں اہم کردار اداکررہی ہے جمعیت کے نوجوانوں نے پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے بنگلہ دیش میں آج بھی جمعیت کے سابق راہنماؤں کو اس پاداش میں پھانسیوں پر لٹکایا جارہا ہے کہ انہوں نے نظریہ پاکستان اور پاکستان کی حفاظت کی تھی ،انہوں نے کہا کہ نوجوان اسلام کی طرف راغب ہوں قرآن وسنت کی تعلیمات اپنائیں قرآن وسنت کی تعلیمات اپناتے ہوئے جب دشمن سے نبرد آزما ہوں گے تو اﷲ کی نصرت آئے گی ،انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی نے پاکستان یا آزادکشمیر پر حملے کی حماقت کی تو اسلامی جمعیت طلبہ کے ہزاروں نوجوان پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر