میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کر کے وکیل ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ رفعت عزیز

{AF}rifat mehmood میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کر کے وکیل ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ رفعت عزیز {/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کر کے وکیل ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں ، وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے ، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج راتوں کو بستیوں کو گھیر کر خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ، نریندر مودی کی طرف سے تازہ دم افواج کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیریوں کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا جائے ۔ عالمی برادری اقوام متحدہ ، او آئی سی اور یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں مقبوضہ کشمیر اس وقت ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ، آٹھ لاکھ سے زائد افواج اس پر شاہد ہیں کہ بھارت اس قدر کشمیریوں پر ظلم روا رکھ کر اس تحریک کو کچلنے کی سازش کر رہا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر