عالمی دہشت گرد نریندر مودی نے اگر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملے کی کوشش کی تو کشمیرکو اس کی افواج کا قبرستان بنائیں گے۔ نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqعالمی دہشت گرد نریندر مودی نے اگر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملے کی کوشش کی تو کشمیرکو اس کی افواج کا قبرستان بنائیں گے۔ نثار احمد شائق {/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد نریندر مودی نے اگر پاکستان یا آزاد کشمیر پر حملے کی کوشش کی تو کشمیرکو اس کی افواج کا قبرستان بنائیں گے۔ ضلع باغ سے پچیس ہزار سابق فوجی اور ہزاروں نوجوانوں کو منظم کر کے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ضلع باغ میں فاروق حیدر اور عبدالرشید ترابی کے ویژن کے مطابق تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع باغ میں میرٹ قائم کریں گے ، کرپشن کا خاتمہ کریں گے ، دونوں وزراء سردار میر اکبر ، مشتاق منہاس سے مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔ جماعت اسلامی نے تمام شعبہ جات کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں کارکنان ، حکومت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے طے شدہ ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی ذہ داریاں اداکریں گے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع باغ میں گزشتہ سالوں میں ہونے والی کرپشن ، زمینوں پر قبضے ، محکمہ جنگلات میں کرپٹ مافیا اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔اس حوالے سے یکم اور دو اکتوبر کو ضلع باغ کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس چھتر نمبر2کے مقام پر ہوگا جس میں حلقہ بھر سے کارکنان ، امیدواران ، حامیان اور دیگر ووٹرز شریک ہوں گے پروگرام میں ان کی تربیت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں اوربالخصوص ضلع باغ میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر