کشمیراور بنگلہ دیش کے اندر اسلام اور کلمے کے لیے شہادتیں پیش کی جارہی ہیں جو سنت ابراہیمی کی شاندار مثال ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیراور بنگلہ دیش کے اندر اسلام اور کلمے کے لیے شہادتیں پیش کی جارہی ہیں جو سنت ابراہیمی کی شاندار مثال ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت سلامی کے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سنت ابراہیم پر عمل کرتے ہوئے آج بھی پوری دنیا میں اسلام کے لیے امت کے نوجوان اپنے سروں کی فضیل کٹوارہے ہیں،کشمیراور بنگلہ دیش کے اندر اسلام اور کلمے کے لیے شہادتیں پیش کی جارہی ہیں جو سنت ابراہیمی کی شاندار مثال ہے ،باپ اپنے لخت جگر راہ جہاد میں پیش کررہے ہیں،نریندر مودی کشمیرکو جاتے دیکھ کر پاکستان اور آزاد کشمیرپر حملے کی حماقت کرسکتا ہے اس کے لیے آج سے ہی ہمیں تیار رہناہوگا اور اس کے لیے صف بندی کرنا ہوگی،ان خیالات کااظہارانھوں نے عید الاضحی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی کا حق آج کے نوجوان ،کشمیر،فلسطین اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں نوجوان اداکررہے ہیں،مغربی تہذیبی یلغار کے سامنے حق پر کھڑے رہنا اور حق کے لیے جان اﷲ کی رضا کے لیے پیش کرنا سنت ابراہیمی کوزندہ کرنے کے مترادف ہے،انھوں نے کہاکہ اﷲ کو رضی کرنا اور اس کے دین کو باقی ادیان پرغالب کرنا اور اس کی حکومت قائم کرنا اﷲ کی دھرتی پرا ﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کرنا انبیاء کی بعث کا مقصد ہے یہ کام انبیا کا کام ہے جو امت کے سپرد ہے،حضرت محمد ﷺ کے بعد اب کو ئی نبی نہیں آئے گا،یہ کارسالت کا کام امت کا ذمہ ہے اور اس کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنا یہ اصل حق ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرمیں حالات جس سمیت جاررہے ہیں اس میں ایک بڑی جنگ بھی ہوسکتی ہے مودی کچھ بھی کرسکتا ہے آنے والے حالات کے لیے تیاری ضروری ہے اس حوالے سے اسمبلی کے فلور سے بھی کام تیز کیا جائے گا اور میں پنا کردار ادا کروں گالیکن دشمن کے مقابلے کے لیے یتار رہنا اور صف بندی کرنا ضروری ہے،پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور اس کی حفاظت اور استحکام کے لیے جدوجہد کرنا جہاد ہے ،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے بھارت کو پڑھ لینا چاہیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر