{AF}
نریندرمودی کوکشمیری دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب اور جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی کوکشمیری دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب اور جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریں گے،مودی اور بھارتی سرکار کی یہ بھول ہے کہ وہ مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرسکے گی،عالمی برادری آنکھیں کھولے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے،بھارت نے انسانی حقوق کے کمیشن کا کشمیرجانے کی اجازت نہ دینا جرائم چھپانے کی سازش ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے چڑھان میں اپنے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر حلقہ عثمان انور،مولانا ہدیت اﷲ،راجہ ارشاد ،راجہ داؤد،ذولفقارایڈووکیٹ،راجہ سعید انقلابی ،صوبیدار عبدالمجید سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالریشد ترابی نے کہاکہ عدل انصاف کی بالادستی اور اسلامی معاشرے کی تشکیل قومی نصب العین ہونا چاہیے،آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا اور یہاں قرآن وسنت کے نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،اسلامی اقدار اسلامی روایات اور اسلامی اصولوں کے مطابق معاشرے کی تشکیل نو کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے،ان تمام لوگوں کا شکریہ جنھوں نے اعتماد کیا ان کے مسائل حل کریں گے ،مظلولوں کی دادرسی ہمارے فرض ہے،ہمارے ہوتے ہوئے کوئی مظلوم پر ظلم نہیں کرسکتا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے مسائل حل ہوں گے،ہماری تجویز ہے کہ بلدیاتی اداروں کو باوسائل اور بااختیار بنایا جائے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں،اس عمل سے ایک طرف سیاسی کارکنوں کو عوام کی خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے گا اور وہ اچھے اندا زسے عوام کی خدمت کریں گے دوسری طرف نئی قیادت بھی تیار ہوگی،طلبہ یونینز اور بلدیاتی ادارے قیادت کی تیاری کی نرسریاں ہیں،انھوں نے کہاکہ عوام اچھے نمائدوں کو منتخب کریں تاکہ اچھا نظام قائم کیا جاسکے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج مظالم کی انتہاکررہی ہیں نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہاہے خواتین اور بچوں پر بلامیتاز تشدد کیا جارہاہے،کھیتوں کو اجاڑاجارہاہے ان حالات میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں اور کشمیری بھائیوں کی حقیقی پشتیبانی کریں،مودی عالمی دہشت گردی ہے ا س کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،وہ ہزاروں انسانوں کا قاتل ہے۔