{AF}
عالمی برادری بھارتی قابض اور ظالم افواج کے خلاف کشمیریوں کی جائز اور مبنی بر حق جدوجہد کی سیاسی ،سفارتی اور عسکری حمایت کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ،تھب ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی برادری بھارتی قابض اور ظالم افواج کے خلاف کشمیریوں کی جائز اور مبنی بر حق جدوجہد کی سیاسی ،سفارتی اور عسکری حمایت کرے،مقبوضہ کشمیرکے اندر ہر روزبھار ت کے خلاف ریفرنڈم ہورہاہے اب کسی دوسرے ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ہے،کشمیری عوام نے بھارت سے نام نہاد الحاق کو مسترد اور اپنی قسمت پاکستان کے ساتھ وابستہ کرلی ہے،اب پاکستان کے حکمران اور عوام کٹہرے میں ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں،کشمیری اپنے لخت جگروں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر آخرت کے سفر پر روانہ کررہے ہیں وہ پاکستان سے محبت کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے یونین کونسل تھب میں شہداء کانفرنس سے بحیثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اہل تھب 70شہداء کی یاد میں ہر سال یوم شہداء کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں،شہداء کانفرنس کی صدارت عزیز اکبر شاہ نے کی ،کانفرنس سے امیر ضلع نثار شائق،راجہ خورشید عالم،عبدرزاق،راجہ ناصر،راجہ اقبال،صوبیدار میجر راجہ لطیف،قاری فضل الرحمان،راجہ ایاز طاہر،عبدلواحد،راجہ راویزسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس میں بڑی تعدا د میں شہداء کے وراثہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکو مودی نے قتل گاہ میں تبدیل کردیاہے آزاد کشمیرکے عوام ان مظالم سے زیادہ دیرلاتعلق نہیں رہ سکتے،کشمیری آزادی کی منزل کے حصول تک حق مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوں گے،شہداء کے مشن کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنی جہاد جاری رکھے گی،کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں اسلامی نظام کے نافذ تک ہمارے جہاد جاری ہے،یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیریوں کی مدد کریں،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں سبزہلالی پرچموں کی بہار ہے ہر طرف پاکستان کے سبز ہلالی پرچم نظر آتے ہیں بھارت کا ترنگافوجی کیمپوں میں بھی فوجی لہرانے سے ڈررہے ہیں،بھارتی ترنگے کا نام نشان مٹ چکاہے،کشمیری عوام کی جدوجہد کا تقاضاہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام تاریخی کردار ادا کریں اگر اس مرحلے پر کوتائی ہوئی تو پاکستان کے عوام اور حکمران اﷲ کے سامنے جوابدے ہوں گے،پاکستان کے اہل دانش میڈیا تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کشمیریوں کی پشیبانی کا حق ادا کریں،جارحانہ سفارتی مہم چلائی جائے وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مظفر آباد خوش آئند ہے جنرل اسمبلی میں بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور عالمی برادری سے دوٹوک الفاظ میں کہاجائے کہ آپ نے بندوبست نہ کیا پھر بھی کشمیریوں نے اپنے طوراپنے مستقبل کا فیصلہ سنادیا ہے اب بھارت کو کہاجائے کہ وہ اپنے افواج کے انخلاء کا اعلان کرے،اگر پھربھی وہ عالمی برادری کی بات نہیں مانتا تو ا س کے خلاف کشمیریوں کاساتھ دیا جائے،کشمیری خود بھارتی افواج کو نکال باہر کریں گے،بھارت نے بات نہ مانی تو اس کاحشر بھی سابق سوویت یونین سے بھی براہوگا۔مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے پوری قوم اتحاد اور ااتفاق پیدا کرکے دشمن کے مقابلے لیے صف بندی کرے،کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اہم ایک ہیں اور رہیں گے۔