{AF}
حکومت پاکستان سی پیک میں آزاد کشمیرکو شامل کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان سی پیک میں آزاد کشمیرکو شامل کرے،آزاد کشمیرکے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے ویثرن کے مطابق آزاد کشمیرکو سی پیک میں شامل کروانے کو یقینی بنوائیں جماعت اسلامی اس حوالے سے پھرپور تعاوں کرے گے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ گلگت کے ضلع استور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں شاوئنٹر ٹنل کی تعمیر کے ذریعے شامل کیا جاسکتاہے،سی پیک میں آزاد کشمیرکے تین زون بنائیں جائیں جن میں مظفر آباڈیثرن ،پونچھ ڈویثرن اور میرپور ڈویثرن شامل ہوسکتے ہیں نیلم سے مظفرآباد ،پونچھ اور میرپور اورکوٹلی اور بھمبر کو شامل کرتے ہوئے پنجاب میں منفرد موٹر وے تعمیر ہوسکتی ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکتاہے،انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق پہلے ہی کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان راجہ فاروق حیدر کی بھرپور مدد کرے گی اور ہر سطح پر کام کرے گی جہاں جہاں ضرورت پڑتی ہے،مسئلہ کشمیر اور آزادکشمیر کے قومی مسائل پر اہم سب ایک ہی صحفے پرہوں گے تو یہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔