{AF}
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز کی ملاقات کوٹلی کے مسائل سے آگاہ کیا {/AF}
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز کی ملاقات کوٹلی کے مسائل سے آگاہ کیا اور راجہ محل دورے کی دعوت دی کشمیرکی آزادی کی منزل کا حصول اور آزاد خطے میں ماڈل حکومت کا قیام میری ترجیحی ہے،راجہ فاروق حیدر مظفرآباد( پ ر)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے ملاقات کی اور ان کو کوٹلی حلقہ ایک کے مسائل سے آگاہ کیا ور اضافے حلقے کامطابلہ کیا اور وزیر اعظم اوران کی کابینہ کو راجہ محل دورے کی دعوت دی،اس موقع پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے راجہ محل دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ اکتوبر کے آخرتک دورہ کریں گے،راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور آزادخطے میں اچھی حکومت کا قیام میرا مشن ہے،ریاستی اداروں میں اصلاح ہوگی تو نظام کی اصلاح ہوگی میری خواہش ہے کہ ریاست کے ادارے مضبوط کیے جائیں تاکہ وہ عوام کو انصاف فراہم کریں،ہماری حکومت کی ترجیحی ہے کہ عوامی مسائل حل ہوں اور عوام چند ماہ بعد تبدیلی محسوس کریں گے،ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے،انھوں نے رفعت عزیز کو یقین دلایاکہ وہ کوٹلی حلقہ ایک کے مسائل پر توجہ دیں گے اور آپ بھی اس حوالے سے کام کریں ہمیں آپ کو تعاون کریں گے،ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاکہ کوٹلی حلقہ ایک اس وقت مسائلتستان بنا ہوا ہے سڑکیں کھنڈات ہیں سکولز اور ہسپتال قابل رحم ہیں ،تنویر شہدپوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی حالت دیکھ کر ترس آتاہے،اسی طرح دیگراداروں کی حالت ہے،رفعت عزیز نے کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا،رفعت عزیز نے بتایاکہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ کی ضرورت ہے رفعت عزیز نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔