جس طرح حضرت ابراہیم علیہ سلام نے بتوں پر کلہاڑیاں چلائی تھی آج انا،تعصبات،علاقوں،اور مفادات کے بتوں کے خلا ف اسی طرح کلہاڑیاں چلانا پڑھے گی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجس طرح حضرت ابراہیم علیہ سلام نے بتوں پر کلہاڑیاں چلائی تھی آج انا،تعصبات،علاقوں،اور مفادات کے بتوں کے خلا ف اسی طرح کلہاڑیاں چلانا پڑھے گی، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون سازا سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ سلام نے بتوں پر کلہاڑیاں چلائی تھی آج انا،تعصبات،علاقوں،اور مفادات کے بتوں کے خلا ف اسی طرح کلہاڑیاں چلانا پڑھے گی،حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اپنے آپ کو اﷲ کے سپرد کیا اپنی پیاری چیز اپنا بیٹااﷲ کی مرضی پر قربان کیا تو اﷲ تعالیٰ کو ابراہیم علیہ سلام کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ ان کے تمام مناسک کو قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے عبادت کا درج دے دیا،اﷲ کی خاطر اپنے مال جان اور الادکو قربان کرنے سے ہی اﷲ کی رضا حاصل ہوتی ہے ،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری دنیا سے ہر رنگ نسل کے انسان اﷲ کی کبریائی بیان کرتاہے،یہ اتحادا ور اتفاق کا درس ہے یہ شیطان سے نفرت کا درس ہے،اﷲ کی بندگی کا درس ہے،ایثار اور قربانی کا درس ہے،اﷲ کی خاطر جن لوگوں نے اپنے گھر بارکو چھوڑا اﷲ ان سے رضاہوتاہے،اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ آج کشمیرسمیت دیگر ممالک میں اﷲ کی خاطر اپنے آزادی کی خاطر لوگ قربیاں دے رہے ہیں،سنت ابراہمی آج فلسطین اور کشمیرمیں زندہ کی جارہی ہے،برہان مظفروانی نے اپنے دولخت جگر پیش کیے ،انھوں نے کہاکہ جب تک ہم اپنی پیاری چیز کو اﷲ کی رضا کے لیے پیش نہیں کریں گے اﷲ کی رضا حاصل نہیں ہوگی،اﷲ کے دین کا غلبہ او ر اس کے نافذ کی کوششیں آج ہمارے لیے ضروری ہیں،آج ہم نے جائز لینا ہے کہ کیا ہم اﷲ کی خاطر اپنے احساسات اور جذبات کی قربانی دیتے ہیں۔اگر جواب نفی میں ہے تو پھر اس کی طرف واپس آنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر