ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ کے نظام کے نافذ میں مضمر ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ کے نظام کے نافذ میں مضمر ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کا پیغام یہ ہے کہ اپنی جان مال اور اولاد اﷲ کی راہ میں قربان کرنے سے ہی آخرت کی سرخروہی اور اﷲ کی رضا حاصل ہوتی ہے،ہماری ساری سعی وجہد کا مقصد اﷲ کی رضاکا حصول ہے اﷲ رضی ہوگیا تو بات بن گئی اﷲ ناراض ہوگیاتو دنیا کی ساری دولت اور حکمرانی بھی مل گئی تو ناکامی ہے ،اصل مقصد اﷲ کی رضا مطلوب ہے،اﷲ کی رضا کی خاطر آج جان، مال ، وقت اوراولاد کی قربانی کی ایک جھلک کشمیر،فلسطین،بنگلہ دیش سمیت دیگر علاقوں میں دیکھی جاسکتی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے جمعہ کے اجتماع اور دھوندار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع آزاد طارق ،سعید انقلابی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ کے نظام کے نافذ میں مضمر ہے،انھوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل پیش کش کی گئی ہے آپ اپنی غلطی تسلیم کرلیں ہم آپ کو معاف کردیں گے مگر قائدین نے اﷲ کی رضا کے لیے کلمے کی بنیاد پربنے والے ملک کو بچانے کی شعوری کوشش کی تھی اس پر معافی نہیں مانگی بلکہ شہادت کو گلے لگالیا،سید علی گیلانی کو مقبوضہ میں پیش کش کی گئی کہ آپ تحریک آزادی سے باز آجائیں اسلام کے غالبے کی بات نہ کریں تو ہم آپ کو ہندوستان کا صدر بناسکتے ہیں ،مگر سید علی گیلانی کا جواب نفی میں تھا،فلسطین کے اندر شیخ احمد یاسین کو پیش کش کی گئی کہ آپ قبلہ اول کی آزادی کی بات نہ کریں تو جو چاہے آپ کودیں گے مگر انھوں نے بھی کورا جواب دیا،اسلامی تحریک کے وہ قائدین نے جنھوں نے اﷲ کی رضا کی خاطر سب ٹھکرادیا،اﷲ کی رضا اور آزادی کی لیے کشمیری ماؤں اور بہنوں نے اپنی عصمت اور سواگ لٹادیے ہیں،مگر ان کے ارادوں میں کمی اور کمزوری نہیں آئی ،اخوت ،بھائی چاہے اور در گزر کرنے والے معاشرے قائم رہتے ہیں اس خوبیوں سے عاری معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ،انھوں نے کہاکہ نریندر مودی نے آزاد کشمیراو رگلگت بلتستان پر حملے کی دھمکی دی ہے مودی یادرکھے کشمیراس کی فوج کا قبرستان بنائیں گے،دشمن ہمارے للکار رہاہے ہمیں باہم اتحاد اتفاق کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنا ہے،اپنی صفوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف کریں گے تو ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کرسکتے ،انھوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیرکی آزادی کا مقصد کیا تھا ایک ایسی تجربہ گاہ جہاں اسلامی معاشرہ تشکیل پائے جہاں بھائی چارہ ہو عدل انصاف ہو کریشن سے پاک معاشرہ قائم ہو،اﷲ کا دین بحیثیت نظام غالب ہو،اسی میں ہمارے مسائل کا حل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر