گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کے خلاف مقدمات کو فوری طور سے واپس لیا جائے،مرکزی مجلس شوریٰ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkگلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کے خلاف مقدمات کو فوری طور سے واپس لیا جائے،مرکزی مجلس شوریٰ{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی صوبوں کے مساوی حصہ دینے کا مطالبہ کرتا ہے ،حالیہ سینیٹ کے وفد نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جس میں سینیٹرسراج الحق بھی شامل تھے وفد نے سی پیک میں گلگت بلتستان کے لیے تین اقتصادی زون بنانے کی حمایت کی جس کو خوش آئند قرار دیا گیااور ساتھ ساتھ تمام اضلاع کی رابطہ سڑکیں،بجلی پیدا کرنے کے میگا منصوبے میں قراقرم ہائی وے کو چار روئیہ کرنے کے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کی تائید کی اور اپنی رپورٹ اور سفارشات کا حصہ بنایا،یہ اجلاس حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے منعقدہ حالیہ سی پیک کانفرنس میں بھی گلگت بلتستان کے لیے مندرجہ بالا منصوبے رکھنے کی تائید کرتا ہے یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں گلگت بلتستان کے لیے مندرجہ بالا منصوبے رکھے گئے تمام صوبوں کی طرح ان منصوبوں کے لیے بھی رقوم مختص کریں ،یہ اجلاس گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی پاداشت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کو گرفتا رکرکے ان کے اوپر غداری اور دہشت گردی کے مقدمات بنانے کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت کو سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں ایڈریس کر نے کے بجائے سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات کے اقدام کی نا مناسب قرار دیتا ہے اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کے خلاف مقدمات کو فوری طور سے واپس لیا جائے،یہ اجلاس گلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کو متاثر کے بغیر با وقار سیاسی آئینی حقوق دئیے جانے کی حمایت کرتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر