چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی اور دل کی بات کی ہے ، جس سے کشمیری قوم کو حوصلہ ملا ہے، شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی اور دل کی بات کی ہے ، جس سے کشمیری قوم کو حوصلہ ملا ہے، شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ{/AF}

مظفر آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی اور دل کی بات کی ہے ، جس سے کشمیری قوم کو حوصلہ ملا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے ، جس سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کا شکار ہونے والے کشمیری بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور مادی امدادکرے ، آٹھ لاکھ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے پاکستان کی طرف سے مادی امداد کی ضرورت ہے ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کر دی ہے ، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کر کے ٹارچر کیا جا رہا ہے رات کو بھارتی فوج گھروں میں چھاپے مارتی ہے خواتین کی بے حرمتی کرتی ہے بچو ں اور بوڑھو ں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے ، بھارت کے ان مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر