جماعت اسلامی کی نو منتخب ممبر اسمبلی رفعت عزیز کا وفد کے ہمراہ سکندر حیات سے اہم ملاقات

{AF}rifat mehmoodجماعت اسلامی کی نو منتخب ممبر اسمبلی رفعت عزیز کا وفد کے ہمراہ سکندر حیات سے اہم ملاقات {/AF}

جماعت اسلامی کی نو منتخب ممبر اسمبلی رفعت عزیز کا وفد کے ہمراہ سالار جمہوریت سکندر حیات سے اہم ملاقات جماعت اسلامی ، اپنی امانت ، دیانت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر حکومت کی کارکردگی موثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، سکندر حیات سکندر حیات سمیت پوری مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں نمائندگی دی ، رفعت عزیز نکیال( پ ر ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر خواتین کی مرکزی رہنما نو منتخب ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم و صدر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر محمود الحسن چودھری بھی موجود تھے، ترجمان کے مطابق وفدسے گفتگو کرتے ہوئے سالارجمہوریت سردار سکندر حیات نے کہا کہ میں عبدالرشید ترابی اور رفعت عزیز کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ جماعت اسلامی ، مسلم لیگ سے مل کر حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ، موجودہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزا دکشمیر میں تعمیر وترقی کا عمل شروع کرے گی اچھی حکومت قائم کرے گی۔سکندر حیات نے کہا کہ رفعت عزیز اپنی دینی اور سیاسی جدوجہد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے۔مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی مل کر آزاد خطے میں ایسا ماحول اور معاشرہ تشکیل دیں جس سے عام آدمی کواستفادہ ملے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی نو منتخب ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہا کہ ہم سالار جمہوریت کا شکریہ اد اکرتے ہیں اور ساتھ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی شفقت اور سرپرستی کرتے ہوئے رہنمائی فرمائیں گے۔ جماعت اسلامی کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر