{AF}
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلائیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}
سلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم اس سطح پر پہنچا دئیے ہیں کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مستقبل قریب میں سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں،اس کے لیے ہوم ورک جاری ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف موجود مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلائیں ،ایسی حکمت عملی تشکیل دی جائے جس کے نتیجے میں بھارت پر سفارتی دباؤ مرتب ہو سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر غلام محمد صفی،میر طاہر مسعود،محمود ساغر،سید یوسف نسیم،شمیم شال صاحبہ،فاروق رحمانی،الطاف بٹ،شیخ متین ، اشتیاق،رفیق ڈارسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر حریت قائدین نے عبدالرشید ترابی کو ممبر اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسمبلی کے اندر کشمیریوں کی آواز بنیں گے ،جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے اور ہمیں امید ہے کہ عبدالرشید ترابی اسمبلی میں ہماری آواز بنیں گے ،عبدالرشید ترابی کا اسمبلی میں جانا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا اسمبلی میں جانے کے مترادف ہے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے دستور کا حصہ سمجھتی ہے اور اس کو اپنا ایمانی اور دینی فریضہ سمجھتی ہے منزل کے حصول تک جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر اپنے سارے وسائل اور کاوشیں تحریک آزادی کشمیر پر صرف کرے گی،مسئلہ کشمیر قومی مسئلہ ہے اور اس کو قومی مسئلہ ہی رہنا چاہیے یہ صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال کیا جائے ،دنیا کشمیریوں کی بات سنناچاہتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جو وفود بھیجے جا رہے ہیں وہ خوش آئند ہیں ان میں قائدین حریت اور آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی شامل کیا جائے ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اپنے مناصب سنبھالنے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ قائدین حریت صدر ریاست اور وزیر اعظم کی صلاحیتوں کو براؤکارلانے کے لیے تعاون کریں ۔