مودی اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد اور انسانیت کا قاتل ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمودی اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد اور انسانیت کا قاتل ہے ،  عبدالرشید ترابی {/AF}

اٹھمقام ، کیل ، گریز ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مودی اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد اور انسانیت کا قاتل ہے ، عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، نیلم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے ، کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں ، بلدیاتی انتخابات 30سال سے نہ ہونا مجرمانہ فعل ہے ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے تمام طاقت بروئے کار لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی کو جلہانہ کے مقام پر استقبال کیاگیا ، اور گاڑیو ں کے بڑے کاررواں کی صورت میں اٹھمقام لایاگیا ، جہاں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائدین نے کہا کہ شاہ غلام قادر کی جیت میں جماعت اسلامی نیلم کا کلیدی کردار ہے ، اور ہم مل کراس حلقے کے دیرینہ مسائل حل کریں گے ۔ اس موقع پر امیر ضلع نیلم ممتاز حسین پائر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی عنایت علی قاسمی ، عادل ملک ، خلیل الرحمن ، عبدالرشید سدید ، راشد بصیر ایڈووکیٹ ، حنیف اعوان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ حلقہ پسماندہ ہے ، اس کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ، وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانیوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں ، بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے یہ علاقہ متاثر رہتا ہے ، لیکن یہاں کے بہادر اور غیور عوام نے بھارتی جارحیت کا بھر پور مقابلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر اچھی حکومت اور کرپشن ، ظلم ، نا انصافی ، میرٹ کی پامالی ، کے خلاف جہاد کریں گی ، عدل و انصاف کی فراہمی ، میرٹ کی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ، سکول اور ہسپتال قائم کیے جائیں گے ، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہاں کے معدنی اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر