خواتین کی تعلیم اور تربیت حکومت کی اولین ترجیحی ہے، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodخواتین کی تعلیم اور تربیت حکومت کی اولین ترجیحی ہے، رفعت عزیز{/AF}

کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم اور تربیت حکومت کی اولین ترجیحی ہے، ان خیالات کااظہار انھوں نے کوٹلی میں تنویر احمد شہید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کے دورے کے موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دورہ کے دوران پرنسپل گرلز کالج نے کالج کے مسائل سے آگاہ کیا،اور ایم ایل اے رفعت عزیز کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے خود یہاں کا دورہ کیا اور ہمارے کالج کے مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی،طالبات اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ تعلیم کا حصول مرد اور خواتین پر فرض ہے،زیور تعلیم سے آراستہ خواتین معاشرے کو تبدیل کرسکتی ہیں،ریاست کامستقبل اچھی تعلیم یافتہ ماؤں پر ہے مقبوضہ کشمیرکے اندر ہماری مائیں اور بہنیں اپنے بچوں اور بھائیوں کو سجا کر آزادی کے میدان میں اتارتی ہیں اور ان کی شہادت کی خبر پر اﷲ کا شکر ادا کرتی ہیں،آزادی کے بیس کیمپ میں بھی ایسی ہی ماؤں اور بہنوں کی ضرورت ہے،رفعت عزیزسے کہاکہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترحیجی تعلیم اور صحت ہے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں جو تعلیم سے دورہوجاتے ہیں تعلیم ہی ہمیں ایک دوسرے کے حقوق اور فرائض سیکھاتی ہے ،تعلیم کا حصول محض روزگار کے لیے حاصل کرنا درست نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ میں اس کالج کے مسائل وزیر اعظم آزاد کشمیراوروزیر تعلیم کے نوٹس میں لاؤں گی،کالج کی چار دیواری ،لیب اور لیبارٹر کے سامان سمیت دیگر جو اس کالج کے مسائل ہوں وہ حل کیے جائیں گے۔انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی طالبات کی صلاحیں کسی اور ملک سے کم نہیں ہیں یہاں کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرونا میں اپنامشن سمجھتی ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر