{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں عبور کرچکاہے،سردار مسعود خان {/AF}
کشمیرکی آزادی کا تقاضاہے کہ پوری قوم اور قیادت یک زبان اور یک جان ہوکر جدوجہدکرے ،فاروق حیدر
کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں اسلام کے عادلانہ نظام فلاحی معاشرے کا قیام ہمار ا مشن ہے،عبدالرشید ترابی
مظفرآباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدا لرشید ترابی نے نو منتخب صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرسردار محمد مسعود خان ،نومنتخب وزیر اعظم آزاد حکومت راجہ فاروق حیدرخا ن کے عزاز میں عشائیہ دیا ،اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے اس طرح کی محفل سجائی ،اس مجلس کی وساطت سے میں ہندوستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں عبور کررہاہے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور نہ ہی ہم کمزور ہیں،ہماری پشت پر ایٹمی پاکستان اور اس کی 18کروڑ عوام ہیں،کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا،اس کا پورا مجھے پورا یقین ہے،جنتی قربانیاں کشمیری قوم نے پیش کردی ہیں وہ آزادی کی دلیل ہیں،آزادی کی تحریک کو کوئی دہشت گردی نہیں کہہ سکتا،کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ آزادی حاصل کرکے رہیں گے،کشمیریوں کو آزادی اگر آج تک نہیں ملی تو اس جرم میں عالمی برداری بھی برابر کی شریک ہے،کشمیریوں نے عالمی برادری پر اعتماد کیامگر عالمی برادری اپنا کردار ادانہ کرسکی،انھوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ یورپی یونین او آئی سی ہر جگہ جائیں گے اپنا گیس پیش کریں گے،حکومت پاکستان اور میاں نواز شریف اس مسئلے کو اٹھارہے ہیں اور مزید اٹھائیں گے،اس موقع پرافواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، ہماری طاقت اتحاد ااور اتفاق میں ہے سیاسی اور فروہی اختلافات اپنی جگہ مگر قوم اور ملی معاملات میں ہم ایک ہیں۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کی امین اور محافظ ہے،ہم مل کر کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ حکومت کی تین ترجیحات میں کشمیرکی آزادی ،کرپشن ظلم ناانصاف کا خاتمہ میرٹ کی بالادستی اور کشمیرکی تعمیروترقی اور خوشحالی،اس پر کوئی کمپورومائز نہیں کروں گا،اپوزیشن کی سب جماعتوں کو دعو ت دیتا ہوں کہ وہ کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ساتھ دیں،ہمارے اختلافات سیاسی ہیں مگر کشمیرکی آزادی کے حوالے سے ہم سب ایک ہیں اور ایک ہی ہونا چاہے اور اسی کوئی بات یا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے مودی خوش ہودشمن خوش ہو،ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں ہماری ماؤں بہنوں کی عصمت دری کررہے ہیں ،نوجوانوں کو شہید کررہے ہیں اور ہم تجارت نہیں کرسکتے ،سیز فائر لائن کو لائن آف کامرس کہنے والے آج کیا بات کررہے ہیں،فاروق حیدر نے کہاکہ ویت نام کے بعد سب سے طویل آزادی کی تحریک کشمیرکی تحریک ہے،وہ وقت آنے والا ہے جب راولپنڈی سے سرینگر بس سرو س چلے گی کشمیرکی آزادی قریب ہے ہماری دونسلیں اس پر قربان ہوچکی ہیں ا ب منزل کو کوئی کھوٹا نہیں کرسکتا،پاکستان اور آزاد کشمیرمیں مضبوجمہوری نظام ہی ہماری آزادی کے ضامن ہیں جمہوریت اور جمہوری نظام کے ہوتے ہوئے ہی دنیا ہماری آواز سنے گی،تاریخ گواہ ہے کہ ہماری بات نہیں سنی گئی تو اس کی وجہ جموریت نہیں تھی،انھوں نے کہاکہ میں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کو بھی کہاہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیں،وہ پاکستان میں اتحادا ور اتفاق کے لیے اپنا کردار ادا کریں،پاکستان میں مستحکم جموریت کشمیرکی آزادی کے لیے ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ مودی نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت میں پاکستان سے ناراض افراد تلاش کیے جائیں،مودی کے اس خواب کو پورا نہ کیا جائے،قومی وقار اور ریاستی وسائل کے لیے مل کر کام کریں گے۔یہ تقریب منعقد کرنے پر جماعت اسلامی کا شکری ادا کرتا ہوں تقریب کے میزبان امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں اسلام کے عادلانہ نظام فلاحی معاشرے کا قیام ہمار ا مشن ہے،آزاد خطے میں موجودہ انتخابات فیصلہ کن مرحلے پر ہوئے ہیں،صدر ریاست اور وزیر اعظم کے مناسب پر ایسے لوگ آئے ہیں جن سے عوام کی توقعات ہیں،آزاد کشمیر کے عوام کی بھی توقعات ہیں اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بھی توقعات ہیں،راجہ فاروق حیدر کا صدر ریاست کا فیصلہ درست ہے اور اس سے اچھا پیغام مقبوضہ کشمیرمیں گیاہے،آزاد خطے کو تحریک کا حقیقی بیس کیمپ بنانا اور یہاں کے مسائل حل کرنا وقت اور حالات کا تقاضاہے،آئینی اصلاحات اور ہاییڈل پروجیکٹ پر حکومت پاکستان سے معاہدہ کرنا ضروری ہے تاکہ بجلی کی لوڈشڈنگ سے نجات ملی،آزاد کشمیرکے عوام توقع رکھتے ہیں کہ ریاست کا ہر ادارہ عوام کے لیے خادم ہو عد ل انصاف فراہم کرنے کا ذریع بنے ادارے خوشیان بانٹیں،عدل کریں،رشوت اورسفارش کے کلچر کاخاتم ہو،ہمارے پاس جو اﷲ کا دیا ہوا نظام ہے وہ جتنا آج سے 14سوسال پہلے تازہ تھا ور آج بھی تازہ ہے،یہ نظریاتی خطہ ہے،یہاں نظریاتی قیادت کا ہونا ضروری تھا،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک نیا انقلاب برپا ہے تحریک نئے انداز سے شروع ہوچکی ہے اس تحریک کی کامیابی کے لیے بیس کیمپ کی حکومت کا جو کردار بننا ہے وہ ادا کرنا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ حکومت مقبوضہ کشمیرکی تحریک کے لیے ایک تحٖفہ ہے،صدرریاست اور وزیراعظم کی اس تحریک کے لیے کمٹمنٹ سے تحریک کو فائد ہ ہوگا،یہ تحریک کامیابی کی منازل طے کرے گی،تقربب کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین وزراء کرام اور ایم ایل ایز کے علاوہ سیکرٹیزاور جماعت اسلامی کے قائدین نے شرکت کی سیٹج کی ذمہ داری ڈاکٹر مشتاق نے ادا کی اور تلاوت قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کی۔