کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم رکوائیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم رکوائیں، عبدالرشید ترابی {/AF}

ناران( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم رکوائیں،ہندوستان کی 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے ،پیلٹ گن کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو بنیائی سے محروم کر دیا ہے ہزاروں گمنام قبریں،ہزاروں جیلوں میں بند ہیں ،ہندوستان کے ریاستی ظلم و جبر کے باوجود کشمیر ی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں وکلاء بارایسوسی ایشن سے قراردادیں اور تمام فورمز پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامک لائر موومنٹ خیبرپختوانخواہ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو ہے برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں ایک انقلاب برپا ہے ہزاروں مرد و زن اپنے گھروں سے نکل کر کرفیو توڑ کر پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں یہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت ہے کہ وہ پرچم لہر ا کر اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قائدحریت سید علی گیلانی کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا مگر ہندوستان کی حکومت نے انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا ،انہیں علاج معالجے اور حج و عمرہ کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیری طلبہ جو ہندوستان کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے گے ہیں ان کے ساتھ وہاں نارواسلوک کیا جاتا ہے نوجوان اپنے کئیر اور کاروبار کو قربان کر کے تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں برہان مظفر وانی کی شہادت میں ساڑھے چھ لاکھ افراد نے شرکت کی اور 40بار ترال کے میدان میں کرفیو کو توڑ کراس کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آر ایس ایس کا ایجنڈا تھا کہ ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کیا جائے مگر ایک بار پھر حریت قائدین سید علی گیلانی کی قیادت میں اگھٹے ہو گئے جس سے ہندوستان کو پسپائی ہوئی انہوں نے کہا کہ میاں قیوم ایڈووکیٹ جو سری نگر بار کے صدر رہے کشمیر اور ہندوستان کے اندر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں ہندوستان کی پارلیمنٹ سے کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں وکلاء معاشرے کا با شعور طبقہ ہیں تحریک آزادی کشمیر کو سنگ میل تک پہنچانے کے لیے رائے عامہ کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر جدوجہد کررہی ہے اس کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری نامساعد حالات کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا عزم ہے کہ جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں موجود ہو کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر