بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے ، اور اس سے اسی زبان میں بات کی جائے۔شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh aqeel ur rehmanبھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے ، اور اس سے اسی زبان میں بات کی جائے۔شیخ عقیل الرحمن{/AF}

مظفر آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے ، اور اس سے اسی زبان میں بات کی جائے۔بھارت سے کشمیر آزاد کرانے کے لیے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مذمت کے بجائے مرمت کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 22اگست کو نریندر مودی کے خلاف یوم مذمت منانا خوش آئند ہے لیکن بھارت قرار داد مذمت اور قراردادوں سے کشمیر نہیں چھوڑے گا بلکہ مرمت سے کشمیر سے بھاگے گا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر کو ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپناناہوگی ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر