میں جماعت اسلامی کی طرف سے صدر سردار مسعود خانکو بیس کیمپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،عبدالرشید ترابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمیں جماعت اسلامی کی طرف سے صدر سردار مسعود خانکو بیس کیمپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ،سابق امیر سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل لرحمان ،نورالباری،محمود الحسن چوھدری،ڈاکٹر خالد محمود،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے آزاد کشمیرکے نومنتخب صدر سردار مسعود خان کو مبارک باد دی،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا میں جماعت اسلامی کی طرف سے ان کو بیس کیمپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور نو منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی قیادت کو بھی مبارک باد دتیا ہوں کہ انھوں نے اچھا فیصلہ کیا اور مسعودخان جیسے باصلاحیت اور باکردار فرد کو صدر کے لیے نامزد کیا اور ممبران کو بھی مبارک باد دتیا ہوں کہ انھوں نے فاروق حیدر کے فیصلے پر اعتماد کیا،سردار مسعود خان کے صدر بننے سے بیس کیمپ کو وقار بڑھا ہے اور مقبوضہ کشمیراور آزاد کشمیر کے عوام ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بیس کیمپ کے صدر ہونے کے ناطے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،کشمیرمیں آزادی کی تحریک جن مراحل سے گزررہی ہے اس کے تقاضے اور آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح کے حوالے سے مل کر جدوجہد کریں گے،میں جماعت اسلامی کی طر ف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کے عزائم خطرناک ہیں وہ بڑی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کررہاہے پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف مودی کے عزائم دنیا کے سامنے ہیں،نریندرمودی اس صدی کا سب سے بڑا جنگی مجرم ہے عالمی اور اسلامی برادری اس کا سیاسی ،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کرے،مقبوضہ کشمیرکے اندر مودی نے مظالم کی انتہاکردی ہے آزاد خطے اور پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،بھارت نے جنگ مسلط کی پاک فوج کے ساتھ مل کر بھار ت نانی یاد کروائیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر