آج سینیٹر سراج الحق ،راجہ فاروق حیدر ،عبدالرشیدترابی مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ کی قیادت کریں گے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkآج سینیٹر سراج الحق ،راجہ فاروق حیدر ،عبدالرشیدترابی مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ کی قیادت کریں گے{/AF}

 مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سمیت دیگر قومی قائدین مظفرآبا دسے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ کی قیادت کریں گے،ترجمان کے مطابق،جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے زیر اہتمام آج صبح 10بجے مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ کیا جائے گا،مارچ کا آغاز مظفر آباد سے ہوگا جو ایک بڑا جلوس کی صورت میں چکوٹھی تک جائے گا چکوٹھی میں ایک بڑ جلسہ عام ہوگا،جس میں ہزار وں کی تعدا دمیں بچے خواتین اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے،چکوٹھی میں جلسہ عام سے سینیٹر سراج الحق سمیت پاکستان اورا ٓزاد کشمیر سے آئے ہوئے قومی قائدین خطاب کریں گے،اس جلسہ عام میں آئندہ کے لائحہ عمل کا علان بھی کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیرکے اندر نریندر مودی نے مظالم کی انتہا کردی ہے کنڑول لائن پر فائرنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے،مقبوضہ کشمیرکے اندرکرفیو کا نافذکر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام چکوٹھی میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھا ئیوں کو یہ پیغام دیں گے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہانہیں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر