{AF}
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رفعت محمود{/AF}
راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی مرکزی راہنما و ممبر قانون سا زاسمبلی رفعت محمود نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے 8لاکھ قابض بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں خواتین کو ہدف بنا کے نشانہ بنا رہی ہے ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے شوہروں کو کئی سالوں سے اغواء کیا ہوا ہے اور ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں عالمی انسانی حقوق کے ادارے ان سنگین مظالم کانوٹس لیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی لاکھوں خواتین اپنی بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں،عالمی برداری اور عالمی خواتین کے حقوق کی تنظمیں ان کشمیری خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے 15 اگست کو مظفرآباد سے چکوٹھی آزاد کشمیرمارچ کا علان کرکے کشمیریوں کے حوصلے بڑھائے ہیں کشمیری آزاد کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں پورے آزاد خطے کے عوام ان کی پشت پر ہیں۔