چوہدری نثار علی خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi چوہدری نثار علی خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ، ہاڑی گہل، منگ بجری ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں ، بھارت کے حکمرانوں کو دنیا کے ہر فورم پر اسی طرح بے نقاب کیا جائے ، وہ یہی زبان سمجھتے ہیں ، اہل کشمیر پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح وکیل ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، نو منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرنے اپنی پہلی تقریر میں میرٹ کی بالا دستی ، عدل و انصاف کی فراہمی اور کشمیر کی آزادی کا ایجنڈا واضح کر دیا ہے ، جماعت اسلامی 15اگست کو مظفر آباد سے چکوٹھی آزادی مارچ کرے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرکیمپ منگ بجری ، ہاڑی گہل اور باغ میں استقبالیہ تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے باغ مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل ہماری ترجیح اول ہے ، کشمیری جلد آزادی کاسورج دیکھیں گے ، آزادی کے بعد وہ چاہیں تو یہاں رہیں یا اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اسی زبان میں اس کے ساتھ بات کی جائے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ جس طرح چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیر داخلہ کو اسلام آباد سے بھگایا ہے اسی طرح کشمیری قابض بھارتی فوج کو کشمیر سے بھگائیں گے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج بد ترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے ، پیلٹ گنوں سے سینکڑوں نوجوانوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے ہزاروں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، عالمی برادری کی خاموشی اور مظالم ڈھانے کی شہ دی رہی ہے ۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چکوٹھی کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرے ، آپ تمام لوگ اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس مارچ میں شریک ہوں ،آزادی کشمیر مارچ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سمیت پاکستان کی قومی اور آزاد کشمیر کی قومی قیادت شریک ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر ہر فورم پر کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ جب تک نظام تبدیل نہیں ہوا ، کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی اور حق دار کو حق اس کی گھر کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا ، آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔ اس کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیاجائے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر