سراج الحق نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق اداکیا ہے اور کررہے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi سراج الحق نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق اداکیا ہے اور کررہے ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر وممبرقانون سازا سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام بھارت کے ٹینکوں توپوں اور مزائلوں سے لیس آٹھ لاکھ قابض فوج کے خوف سے نکل کراپنی آزادی کی تحریک کو فیصلہ کن مرحلے میں لے آئے ہیں،بھارتی قابض فوج 5لاکھ کشمیریوں کو شہید ،ہزاروں پاک باز خواتیں کی عصمتوں پر حملوں اور مال اور اسباب کی لوٹ مار ظلم اور تشدد کے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جو تحریک آزادی نئی تاریخ رقم کررہی ہے اس حوالے سے بیس کیمپ میں اس طرح کا کردار ادا نہ کیا جاسکا اس کی تلافی کے لیے جماعت اسلامی نے 15اگست کو مظفر آباد سے چکوٹھی کی کنٹرول لائن کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے اس میں شرکت کشمیریوں بھائیوں کے لیے حوصلے کا پیغام ہوگی،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ٹی وی چینل ریڈیو اور اخبارات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس آزادی کشمیرمارچ میں پاکستان اور آزاد کشمیرکی قومی ،سیاسی ،دینی قیادت شریک ہوگی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں پاکستان کے 18کروڑ عوام اور آزاد خطے کے 40لاکھ عوام اور گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق اداکیا ہے اور کررہے ہیں وہ تحریک کے آغاز سے لے کراب تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،کشمیرکو دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کیاہے اور عالمی اسلامی تحریکوں کوکشمیریوں کی پشت پرلایا ،پوری کشمیری قوم سراج الحق کی اس جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی تحریک ایک بار پھر تعلیم گاہوں سمیت ہر شعبہ زندگی میں داخل ہوچکی ہے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ نو منتخب حکومت کی ترحیجات میں کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح شامل ہے،نو منتخب وزیر اعظم نے اپنی پہلے تقریر میں اپنا ایجنڈا واضح کردیاہے،جماعت اسلامی کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ حکومت اور اسمبلی کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیرکا پشتیبا ن بنائے اور عوامی مسائل حل کروانے میں اہم کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر