مہاجرین کی گزارہ الاؤنس سمیت ان کے تمام مسائل ترحیجی بنیادوں پر حل کریں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمہاجرین کی گزارہ الاؤنس سمیت ان کے تمام مسائل ترحیجی بنیادوں پر حل کریں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مہاجرین مجھے اپنا نمائندہ سمجھیں اسی لیے سب سے پہلے مہاجرکیمپ میں آیا ہوں،مہاجرین کی گزارہ الاؤنس سمیت ان کے تمام مسائل ترحیجی بنیادوں پر حل کریں گے،نومنتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی کے فلور پر اپنے شاندار اور جاندار ایجنڈے کا اعلان کیاہے آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانا یہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کامشترکہ ایجنڈا ہے،اسی بنیادپر ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیاہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے گزشتہ گئی دنوں سے کرفیو نافذہے ،قابض بھارتی فوج کرفیو اور کالے قوانین کی آڑ میں انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں عالمی اور اسلامی برداری بھارت کو اس وقت تک سیاسی ،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کر جب تک وہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت فراہم نہیں کردیتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مہاجر کیمپ کے دورے کے موقع پر ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے 15اگست کومظفر آباد سے چکوٹھی مارچ کااعلان کیاہے ،اس آزادی مارچ میں پاکستان اور آزاد کشمیرسے قومی قیادت شریک ہوگی،اس مسئلے کو پر عالمی توجہ اور رائے عامہ منظم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اب مزید مظالم برداشت کرنے کی طاقت ختم ہوچکی ہے عالمی برادری نے اس مسئلے کی سنگینی کا ادراک نہ کیا تو عالمی جنگ ہوگی جس سے نہ صرف پورا جنوبی ایشیا متاثرہ ہوگا بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،بھارت اپنی ہٹ دھری کی وجہ سے حالات کو جنگ کی جانب دھکیل رہاہے،ہندوستان کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ کشمیرسے ا س کا جانا ٹھہرگیاہے آج گیا یا کل گیا، پاکستان کے وزریر داخلہ چوھدری نثار علی خان کا اسلام آباد میں سارک وزراء داخلہ کی کانفرنس میں جرات مندانہ موقف اوروزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا زخمیوں کی امداد کا اعلان آزادی کی سمت پیش رفت ہے ،انھوں نے کہاکہ برہان مطفروانی کی شہاد ت نے کشمیرکو ایک بار پھر 1990ء کی یاد تازہ کردی ہے کشمیرکے اندر اور باہر تمام شعبہ زندگی کے لوگ اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں کشمیری خوف سے آزاد ہوکر سڑکوں پر نکل رہے ہیں کرفیو کو توڑ کر سڑکوں پر نکلنا آزادی کی دلیل ہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں پاکستان اور کشمیر کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر