جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) مل کر بیس کیمپ کی عزت و وقار کو بحال کرنے کی کوشش کریں گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) مل کر بیس کیمپ کی عزت و وقار کو بحال کرنے کی کوشش کریں گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) مل کر بیس کیمپ کی عزت و وقار کو بحال کرنے کی کوشش کریں گی آزاد خطے سے لوٹ مار اور کرپشن کے کلچر کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کریں گی ،باغ اجاڑنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں اب باغ کی تعمیر کے دور کا آغاز کیا جائے گا ،آزاد خطے کے عوام نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث اس کو عبرت کا نشان بنا دیا ہے اور جماعت اسلامی مسلم لیگ ن اور ان کی حلیف جماعت کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے موجودہ منتخب ممبران کو دن رات ایک کر نا ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی ممبر قانون سازاسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ باغ میں داخل ہوئے اور دھیر کوٹ ،ہل،ارجہ،منگ بجری،ہاڑی گہل،نعمانپورہ میں شاندار استقبال کیا گیا ،امیر جماعت اسلامی وممبر قانون سا زاسمبلی عبدالرشید ترابی دھیر کوٹ اور باغ میں اجتماعات سے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی کو سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کی صورت میں باغ کچہری میں لایا گیا ،کچہری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ میں نہ صرف وسطی باغ بلکہ غربی باغ،شرقی باغ اور پورے آزاد کشمیر کا نمائندہ ہوں آزاد خطے کو مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی مل کر ایک ماڈل خطہ بنائے گی میرٹ کی بالادستی،کرپشن کا خاتمہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے روزگار کا بندوبست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی ناقص کارکردگی میرٹ کا قتل عام،رشوت،سفارش کرپشن کے کلچر نے تمام ادارے تباہ کر دئیے تھے ،ہم یہ کوشش کریں گے کہ آزاد کشمیر میں ادارے بحال ہوں عوام کی خدمت پر لگ جائیں ،اس موقع پر مسلم لیگ کے راہنما سردار اورنگزیب صدیق،جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق،عثمان انور،تنویر انور،حاجی افراہیم،ساجد شفیق،آصف نقی،مشعل،راجہ فاروق،ذوالفقار،عبدالغنی ایڈووکیٹ،آزاد طارق،عزیز اﷲ شاہ،ظہیر گردیزی،سردار خورشید چغتائی،خالد کھوکھرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دھیر کوٹ میں میجر لطیف خلیق،راجہ خالد محمود خان،میر محمد،مہتاب اشرف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس وقت میں دو طرح کے چیلنجز درپیش ہیں ایک آزاد خطے کے عوام کے گوں نا گوں مسائل اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی ،مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد ایک نیا انقلاب برپا ہے لاکھوں کشمیری کرفیو توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور 8لاکھ فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے پیلٹ گنوں سے سینکڑوں نوجوانوں کو بینائی سے محروم کر دیا ہے اور سینکڑوں ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ،جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 15اگست کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیر مارچ کیا جائے گا ،آپ اس میں بھرپور شرکت کریں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر