لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارتی حکمران دنیا میں جہاں بھی جائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارتی حکمران دنیا میں جہاں بھی جائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا ،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارتی حکمران دنیا میں جہاں بھی جائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا ، بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں ، اصل دہشت گردی اور ریاستی دہشت گردی سات لاکھ فوج مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں کر رہی ہے۔ ہم بھارتی وزیر داخلہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیری ان کی پاکستان آمد کو مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے فیض آباد میں بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کا کام تخریب کاری ، مسلمانوں کی تباہی اور ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینا ہے عالمی برادری ان غنڈو ں کو لگام دے ۔بھارت خطرناک اور جارحانہ عزائم رکھے ہوئے ہے عالمی برادری نے بھارت کے ان جرائم پر سکوت اختیار کیا تو بھارت پوری دنیا کے امن کو تہہ و بال اکر دے گا ۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیری پر عزم ہیں کہ جب تک ان کو یہ حق مل نہیں جاتا وہ اپنی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر ساز گار ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے بھارت کو کٹہرے میں لائے اور عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 15اگست کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ مناتے ہوئے مظفر آباد سے چکوٹھی کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیاجائے گا جس میں سینیٹر سراج الحق سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر کی قومی قیادت شریک ہو گی انسانی حقوق کے ادارے اور ذرائع ابلاغ بھی شرکت کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر